راجوری// نیشنل کانفرنس ضلع راجوری کے صدر شفاعت خان نے حکومت پر زور دیاہے کہ وہ پنچایتی انتخابات کوسابقہ طرز پر ہی کروائے تاکہ شفافیت کو برقرار رکھاجاسکے۔ڈاک بنگلہ راجوری میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شفاعت خان نے کہاکہ سرکارکی طرف سے پنچایتی انتخابات نئے طرز پر کرائے جانے کااعلان ہرگز عوام کے حق میں نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے رشوت ستانی کوعروج ملے گا اور دیگر مسائل جنم لیںگے اس لئے سرپنچوں کا انتخاب لوگوں کے ووٹ سے ہوناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ راجوری پونچھ کے ساتھ ریاستی سرکار امتیازی سلوک برت رہی ہے جس کا ثبوت سروسز سلیکشن بورڈ کی طرف سے حال ہی میں مشتہرکی گئی اساتذہ کی اسامیاںہیں ۔اس موقعہ پر بلاک صدر افتار لون ،ایڈووکیٹ زکی ودیگران بھی موجود تھے ۔