راجوری // راجوری کی تاریخی مسجد عیدگاہ میں غوث الوریٰ کانفرنس کااہتمام کیاگیاجس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔پروگرام کاآغازحافظ محمد الیاس کی تلات کلام پاک سے ہوا۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مولانا ضیاء المصطفیٰ اور مولانا غلام رسول حامی نے کہاکہ دین اسلام عالم انسانیت میں امن کاباعث ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی بچوں کی تعلیم وتربیت دینی لحاظ سے د ی جائے ۔ان کاکہناتھاکہ اصل زندگی مرنے کے بعد شروع ہوتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت اس لحاظ سے کریں کہ وہ اخروی زندگی میں کامیاب ہوسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ دین اسلام کو صرف کتابوں تک ہی محدود نہ رکھاجائے بلکہ عملی زندگی میں اسے پورا اتاراجائے تاکہ باطل طاقتوں کومنہ توڑ جواب دیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ اسلام کے متعلق دوسروں کے شک وشبہات تب ہی دورہونگے جب ہم تعلیمات اسلام کواپنی زندگی کامقصدبنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ خرافات اوردیگر جرائم سے عام زندگی مفلوج ہوتی جارہی ہے جس سے بچنے کاایک ہی راستہ ہے ،وہ کتاب اللہ اورسنت رسول کی اتباع ہے۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب زندگی کارازتعلیمات اسلام میں ہی ہے جس کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔ پروگرام کااہتمام مولاناقاری محمد یونس اور عرفان محمود نے کیا۔