سرنکوٹ// بفلیاز بس اڈے پریوتھ نیشنل کانفرنس سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے حکومت کے خلاف احتجا ج کیا اور نعرے بازی کی ۔ اس دوران مظاہرین نے کہا کہ انتظامیہ مکمل ناکام ہوچکی ہے اور ممبراسمبلی بھی مقامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ۔انہوںنے کہاکہ دیرہ گلی میں بنائے گئے ہٹ پونچھ کی سرزمین میں واقع ہیں لیکن وہاں کام کرنے والے نوجوانوںکا تعلق راجوری سے ہے جو ان کے ساتھ ناانصافی ہے ۔انہوںنے کہاکہ انتظامیہ ہو یا ممبراسمبلی ،سبھی سے ان کا یقین اٹھ گیاہے ۔انہوںنے کہاکہ ممبراسمبلی پورے حلقہ کا ہوتاہے لیکن وہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ۔انہوںنے کہاکہ دیرہ گلی میں مقامی نوجوانوںکو لگایاجائے اور بفلیا ز سے سرنکوٹ تک سڑک کی کشادگی و مرمت کروائی جائے ۔ اس موقعہ پرنیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر سید مشتاق احمد شاہ بخاری بھی کچھ دیر احتجاج میں شامل ہوئے اور انہوںنے نوجوانوں کی باتیں سننے کے بعد کہاکہ حکومت و انتظامیہ کو ان جائز مطالبات کو پورا کرناچاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ بفلیاز سے سرنکوٹ سڑک مغل شاہراہ کا حصہ ہے جس کی ایسی حالت نہیں ہونی چاہئے ۔