راجوری//دداسن بالا پنچایت کنڈاں بنی کی عوام نے ممبر اسمبلی راجوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دیرنہ مانگ پوری کرکے سڑک کی تعمیر کاکام شروع کیاگیاہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ مہینے ممبر اسمبلی نے کنڈاں پنچایت کی وارڈ بنی میں ضلع آفیسران کے ہمراہ عوامی دربار کا انعقاد کیاجس دوران ان سے سڑک کی تعمیر کی مانگ کی گئی ۔انہوںنے کہاکہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے وہ کٹ کر رہ گئے تھے اورمشہور مزار بابا پیر عاقل شاہ ؒ تک سڑک کی ضرورت تھی ۔ان کاکہناہے کہ اس مانگ کو تسلیم کرتے ہوئے ممبراسمبلی قمر حسین چوہدری نے اس کی تعمیر کا وعدہ کیا اورآج اس پر کام شروع کردیاگیاہے ۔مقامی لوگوں محمد حنیف،چوہدری محمد یوسف، بابو لعل حسین، شمشیر چوہدری وغیرہ نے ممبراسمبلی کاشکریہ اد اکرتے ہوئے کہاکہ یہ سڑک ان کے علاقے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی ۔