پونچھ// پونچھ کی غیر سرکاری تنظیم یوتھ ایسوسی ایشن سروس ہیومین اینڈ نیشن کی جانب سے چیئرمن امتیاز سلاریہ کی قیادت میں مظاہرہ کیاگیا جس میں پونچھ ضلع کے لئے منظور کئے گئے تعمیراتی کاموںکی تکمیل میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیاگیا ۔خاص طورپر پالی ٹیکنیک کالج کی عمارت کے تعمیراتی کام کو شروع نہ کئے جانے پر مظاہرین نے ریاستی مخلوط سرکار اور ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ پونچھ کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کے جیساسلوک کررہی ہے۔امتیا احمد سلاریہ نے کہا کہ کئی سال پہلے ضلع پونچھ کے نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے یہاں پالی ٹیکنیک کالج کی عمارت تعمیر کرنے کے لئے اراضی کی نشاندہی کی گئی تاہم اب تک کام شروع نہیںہوا۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے رقومات بھی مختص کی گئی تھیں مگر افسوس ابھی بھی کام زیر التواء ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم وجوہات کی وجہ سے کا م بند کرنے سے یہاں کے نوجوانوں کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اراکین قانون سازیہ ایسے مسائل پر اپنی خاموشی توڑیں اوراگر کام جلد شروع نہ ہواتو وہ بڑے پیمانے پر احتجا ج کریںگے ۔ اس موقعہ پر افضل خان، مشتاق احمد، ابرار چوہدری، عمران غنی، امتیاز حسین، محمد صادق، عبدالرازق، محمد سلیم وغیرہ بھی شامل تھے ۔