مینڈھر//گورنمنٹ پرائمری سکول ناڑا کیری ایک کمرہ پرمشتمل ہے جہاں پانچ کلاسوں کے طلباء اور تین اساتذہ بیٹھتے ہیں ۔اگرچہ سکول میں بیت الخلاء تعمیر ہیں لیکن ان میں پانی بھی نہیں جبکہ بچے پینے کے لئے پانی گھر سے لانے مجبور ہیں۔طلباء کے کھیلنے کیلئے بھی کوئی انتظام نہیں اور یہ سکول ایک پہاڑی پر واقع ہے ۔بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ایک کمرے میں چھوٹے چھوٹے بچے اپنی تعلیم حاصل نہیں کر سکتے اور سردیوں کے موسم میں ان کوباہر بٹھا کر اساتذہ تعلیم دیتے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ اس کڑاکے کی سردی میں بچوں کو باہر بٹھا کر تعلیم دینا صحت کے لئے خطرناک ہے اور چھوٹے چھوٹے بچوں کو بیماری کا خطرہ رہتاہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ آفیسران کو سکول کی طرف توجہ دینی چاہیے اور مزید کمرے تعمیر کروانے چاہیے تاکہ بچے آرام سے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔انہوںنے کہا کہ سرکار نے ہر سکول میں بیت الخلاء تو بنوادیئے ہیں لیکن یہ نہیں دیکھا کہ کیا ان کے لئے پانی بھی چاہیے یا نہیں ۔انہوںنے کہاکہ سکول میں ہر قسم کی سہولت میسر رکھی جائے اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنایاجائے ۔