راجوری//وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے راجوری کے چٹیار ڈونگی علاقے میں خواتین کی بیداری کا ایک روزہ کیمپ منعقد کیاگیا ۔یہ کیمپ ضلع منیجر نسرین گل کی جانب سے منعقد کیاگیا جس میں سابق سرپنچ ونود کمار شرما اور سابق پنچ نرمتا شرما بھی موجود تھیں ۔ اس موقعہ پرنسرین گل نے خواتین کو کارپوریشن کی طرف سے چلائی جارہی مختلف سکیموںکے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے ان سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔ انہوںنے کہاکہ ان سکیموںسے فائدہ حاصل کرکے خواتین خود کفیل بن سکتی ہیں اور وہ اپنے روزگار یونٹ قائم کرسکتی ہیں ۔مقامی لوگوںنے کیمپ منعقد کرنے پرنسرین گل کا شکریہ اد اکیا ۔