پچ // گوجر بکروال گرلز ہوسٹل پونچھ کی طالبات کی جانب سے69ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں بہترین تمدنی پروگرام پیش کیا گیا جس پر ان کی سراہنا کی جارہی ہے ۔ طبقہ کی بچیوں کی جانب سے ایک گوجری گیت پیش کیاگیا جس میں سرحدوں پر آباد گوجر بکروال برادری کی ملک کے تئیں قربانیوں کاتذکرہ تھا ۔طالبات کی کارکردگی کی خوب ستائش کی گئی اور ممبر قانون ساز کونسل ڈاکٹر شہناز گنائی نے ان طالبات کو مبارکباد پیش کی ۔ گوجر بکروال گرلز ہاسٹل پونچھ کی وارڈن کنیزہ بی نے کہاکہ ہوسٹل طالبات نے ایک بار پھر ثابت کیاہے کہ وہ کسی سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ان کے ادارے کی بچیوں کو مہمانان گرامی کی جانب سے حوصلہ افزائی ملی جو ایک اعزاز ہے ۔