راجوری //راجوری کے کئی افسران ملازمت سے سبکدوش ہوگئے جن کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئیں ۔سبکدوش ہونے والے ملازمین میں پی ڈی ڈی انسپکٹر سبھاش چندر ساکن درہ سمبلا ڈونگی ، راجوری کالج کے شعبہ کیمسٹری کے صدر پروفیسر حقیقت سنگھ ، پروفیسر محمد وقار اور سابق چیف ایجوکیشن افسر پونچھ محمد عارف ملک قابل ذکر ہیں ۔ سبھاش چندر محکمہ دیہی ترقی راجوری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ راکیش شرما کے والد ہیں ۔موصوف نے تین دہائیوںسے زائد عرصہ تک محکمہ بجلی میں خدمات انجام دیں ۔وہیں حقیقت سنگھ نے کئی دہائیاں محکمہ اعلیٰ تعلیم خدمات پیش کیں ۔اسی طرح سے محمد وقار نے بھی مختلف کالجوں میں کام کیا۔سبکدوش ہونے والوں میں ڈی آئی راجوری پونچھ رینج دفتر کے سب انسپکٹر بھی شامل ہیں ۔ان کے علاوہ سابق چیف ایجوکیشن افسر پونچھ محمد عارف ملک بھی اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ۔تمام افسران کی سبکدوشی کے سلسلہ میں تقاریب منعقد کی گئیں ۔