ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس کو گُذشتہ ایک ماہ سے علاقہ میں موبائل؛ چوری کے واقعات کی کافی شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔پولیس نے یہ کام ڈی پی او ڈوڈہ کی سائبر سیل کو سونپا تھا ،جس نے گمشدہ موبائیل فونوں کےIMEI نمبرات مانیٹرنگ پر رکھے۔اس دوران سائبر سیل نے ایک درجن موبائل فون ڈھونڈ نکال کر جمع کئے ۔ان میں سے چند موبائیل ریاست کے دیگر اضلاع کے بھی تھے۔ان تمام برآمد شدہ فونوں کو انکے مالکان کو ڈی پی او ڈوڈہ میں مورخہ 3فروری2018 کو سونپے گئے ۔عوام نے پولیس کی ان شکایات پر سرعت سے کاروائی کرنے کی کافی ستائش کی ۔دریں اثنا کشتواڑ پولیس نے بھی لاکھوں روپے مالت کے گمشدہ موبائل فون برآمد کئے ہیں اور انکے ورثا کے حوالے کئے ہیں۔ضلع میں گُذشتہ کئی مہینوں سے موبائل فون چوری ہونے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں ،جس پر پولیس نے سرعت سے کاروائی کرتے ہوئے ضلع اور دیگر اضلاع کے گمشدہ موبائیل فون برآمد کئے ہیں۔برآمد کئے ہوئے فونوں کو انکے حقیقی مالکان کو ایس ایس پی کشتواڑ کی موجودگی میں سونپے گئے ۔موبائیل فون چوری ہونے کی شکایات درج کرنے والوںمیں این ایچ پی سی کے ایک ملازم رما کانت دوبے۔دیوراج ولد بنسی لال ساکنہ ٹھکرائی،تنویر احمد ولد علی محمد ساکنہ پلماڑ۔یوگ راج ولد ٹھاکور لعل ساکنہ پاڈر، غلام رسول ولد مرحوم غلام بنی نجار سکانمہ کشتواڑ، اشونی کمار ولد سیوا رام ساکنہ ٹگوڈ ،چھاترو، روشن لعل ولد مرحوم بیب چند ساکنہ چھاترو، ڈاکٹر محسن رضا ولد محمد رمضان ساکہ مٹا ،کشتواڑ، امبیکا دیوی دُختر راجندر کمار ساکنہ مٹا کشتواڑ،سوشیل کمار ولد دلیپ کمار سکانہ ٹھکرائی، خالد حُسین دیو ولد غلام حیدر ساکنہ کشتواڑ،فاروق احمد ولد محمد رمضان ساکنہ ہورنا دوربیل،کانسٹیبل نمبر 820/ktr ، سنتوش شرما ولد سوریش کمار ساکنہ ارنوڑا ڈوڈہ، ویبھو گپتا ولد بوپیندر گپتا ساکنہ کشتواڑ ،اشوک کمار معرفت پی ایس او ایس ایس پی کٹرہ اور ذاکر حُسین ولد محمد امین ساکنہ گوریاں کشتواڑ شامل ہیں۔