مہور//آج گلابگڑھ اور دیول میں تحصیل دفتر کے مطالبہ کو لے کر لوگوں نے مظاہرے کئے۔گلابگڑھ کے لوگوں کا مطالبہ ہے تحصیل دفتر گاؤں گلابگڑھ میں قائم کیا جائے۔گلابگڑھ،برنسال،کیدورہ،پگیہالہ کے لوگوں نے آجکی دورہ سے ریلی نکالی اور برنسال اختتام پزیر کی اور مظاہرے کئے۔ مظاہرین کی مانگ تھی کہ تحصیل دفتر کو گلابگڑھ میں قائم کیا جائے۔ان کا کہنا ہے کابینہ کے حکم میں یہ واضع ہے کہ تحصیل صدر دفتر گلابگڑھ میں ہی قائم کیا جائے گا لیکن اس دفتر کو کسی اور جگہ منتقل کیا جارہا ہے۔وہیں دوسری طرف سے حلقہ گلابگڑھ کے باقی پنچایتوں کا اعتراض ہے کہ گاؤں گلابگڑھ سب ڈویژن مہور کے کونے میں ہے جہاں پر تحصیل دفتر چلنا ناممکن ہے۔ یہاں ،بدر ،اڑبیس ،شبراس، برمیدار، ڈوگہ، نہوچ اور دیول کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ تحصیل صدر دفتر کو مناسب جگہ پر رکھنا چاہیے۔ اگرچہ تحصیل دفتر گلابگڑھ میںبنایا گیا تو اس سے چند ہی گاؤں کو فائدہ ملے گا۔ان لوگوں نے بھی آج شبراس سے دیول اور دیول سے برمیدار سے ہوتے ہوئے نہوچ سے ہوتے ہوئے ریلیاں نکالی اور دیول کے مقام پر اختتام پزیر ہوئیں جس کی صدارت دیول ڈوگہ کے سرپنچ اور ایڈوائزری بورڈ کے ممبر مشتاق احمد چودھری کر رہے تھے۔مظاہرین کی مانگ تھی تحصیل دفتر کو مناسب جگہ پر دیا جائے جہاں سے سب لوگوں کو فائدہ ملے۔ان لوگوں نے
انتظامیہ سے مانگ کی اس پر ایک کمیٹی بنائی جائے اور مناسب جگہ پر دفتر بنایا جائے۔اس ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ریلی میں سرپنچ دیول ڈوگہ مشتاق احمد چودھری،سرپنچ دیول بشیر احمد ناگ،سابق نائب تحصیلدار عبدالرشید،فاروق ملک کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں عورتوں اور مردوں نے شرکت کی۔ان لوگوں کا مزید کہنا ہے اگر تحصیل دفتر مناسب جگہ پر نہیں بنایا گیا وہ جلوس کی شکل میں مہور ہیڈکوٹر کا رخ کریں گے۔مشتاق چودھری نے اپنے بیان میں یہ بھی واضع کیا ان کو امید ہے وزیر اعلیٰ اس پر دھیان دیں اور اس کو مناسب جگہ پر مقرر کرے گے۔