نوشہرہ//یوم نوشہرہ منانے کے سلسلے میں جادوناتھ وارمیموریل اوربٹولیہ آڈیٹوریم میں تقریبات کااہتمام کیاگیا۔ واضح رہے کہ نوشہرہ ڈے ہرسال منایاجاتاہے ۔یہ دن 1947-48 کونوشہرہ سیکٹرمیں ہندپاک جنگ میں فتح کی علامت ہے۔اس دوران تقریب میں نائک جادوناتھ سنگھ، پی وی سی اوردیگرفوجیوں کی قربانیوں کویادکیاگیا۔ بٹولیہ آڈیٹوریم میں مہلوک فوجیوں کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔اس دوران تقریب میںمقامی فوج ڈویژن کے جی اوسی سمیت ویرناری ، بیوائیں ، جوان اوربال سینک شریک ہوئے۔اس دوران مختلف سکولوں کے طلباء نے رنگارنگ پروگرام پیش کئے۔ اس دوران مصنوعی اعضالگانے کاکیمپ بھی منعقدکیاگیااور21معذوروں کومستفید کیاگیا۔