مینڈھر//منکو ٹ تحصیل کے سرحدی علاقے کر شنا گھا ٹی میں پا نی اور بجلی کی عدم دستیا بی پر مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ جات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس دوران لو گو ں نے مینڈھر ۔پو نچھ سڑک کوکر شنا گھا ٹی کے مقام گاڑیو ں کی آمدورفت کیلئے بند کر کے کئی گھنٹو ں تک احتجاج کیا اور متعلقہ محکمو ں کے خلاف جم کر نعرے با زی بھی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ موسم خشک ہو نے کی وجہ سے پانی کی عدم دستیابی تو سمجھ میں آتی ہے لیکن کہیں پر محکمہ کے ملا زمین کی لا پروائی سے بھی پانی دستیاب نہیںہورہا۔انہوںنے الزام عائد کیاکہ محکمہ کے ملا زمین ڈیو ٹی پر نظر ہی نہیں آتے اوراپنے نجی کاموں میں مشغول رہتے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ محکمہ بجلی کے ملا زمین جا ن بو جھ کر بجلی کی غیر اعلانیہ کٹو تی کررہے ہیںجس کی وجہ سے بچو ں کی پڑ ھائی متا ثر ہو رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ دور دراز علاقہ جا ت میں بسنے والے لو گو ں سے ہمیشہ نارواسلوک کیاجاتاہے اور محکمہ بجلی کرایہ تو برابروصول کرلیتاہے مگر سپلائی پر کوئی دھیان نہیںدیاجاتا۔انہوںنے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ بجلی اور پانی کی سپلائی میں بہتری لائی جائے اوراس بات کو یقینی بنایاجائے کہ ملازمین کی لاپرواہی سے کسی کو کوئی پریشانی نہ ہو ۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے منکو ٹ انتظامیہ نے مو قعہ پر جا کر لو گو ں کومسائل حل کرنے کا یقین دلایاجس پر انہوںنے احتجاج ختم کیا اور گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوئی ۔