نوشہرہ//بیوپار منڈل نوشہرہ نے سرحدی کشیدگی پر پاکستان کے خلاف احتجاج کیا ۔مقامی تاجروںنے بیوپار منڈل صدر سبھاش کپور ، دھرم ویر گپتا ، سناتن دھرم سبھا صدر گلدیش ساہنی وغیرہ کی قیادت میں نوشہرہ مین چوک میں جمع ہوکر پاکستان مخالف نعرے بازی کی اور مرکزی حکومت سے مانگ کی کہ سرحدی کشیدگی پر سخت موقف اپنائے ۔ انہوںنے کہاکہ سرحدی کشیدگی نے لوگوں کا جینا حرام کررکھاہے اور روزانہ ہلاکتیں ہورہی ہیں ۔