سرنکوٹ //سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ میں نس بندی کیمپ کا اہتمام کیاگیا جس میں بفلیاز ، چندی مڑھ اور فضل آباد کی خواتین نے شرکت کی ۔بلاک میڈیکل آفیسر سرنکوٹ ڈاکٹر ذوالفقار چودھری نے بتایاکہ اس کیمپ سے لگ بھگ ساٹھ خواتین نے استفادہ کیا اوراس کا انعقاد فیملی ویلفیئر اسکیم کے تحت کیاگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں اسی طرح کا کیمپ لسانہ اور ہاڑی مرہوٹ کی خواتین کیلئے ہسپتال میں لگایاجائے گا۔