بھدرواہ//حریت کانفرنس کی مقبول بٹ اور افضل گورو کی برسی پر وادی میں 3روزہ بند کی کال پر بھدرواہ میں بھی انجمن اسلامیہ بھدرواہ کی کال پر مخصوص طبقہ نے مکمل بند رکھا۔قصبہ کے کاروباری ادارے اور دکانیں بند رہیں اور سڑکوں پر ٹریفک برائے نام رہا۔انجمن اسلامیہ بھدرواہ نے افضل گورو اور مقبول بٹ کے میت کی باقیات کی واپسی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت کی غلط پالسیوں کی وجہ سے روز بہ روز حالات ابتر ہو گئے ہیں۔صدر انجمن اسلامیہ بھدرواہ پرویز احمد شیخ نے کہا ہم نے حریت کلینڈر کی کال خاص طور سے افصل گورو اور مقبول بٹ کی برسی پر بند کا اہتمام کیا ہے کیوں کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں اور کہا کہ حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور سے دونوں کے باقیات ان کے لواحقین کے حوالے کریں۔