ڈوڈہ//ڈوڈہ کے پریوت علاقہ سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن سشمتا دیوی نے آج ڈوڈہ میں پی ڈی پی صدر ضلع ڈوڈہ شہاب الحق بٹ کی قیادت میں پی ڈی پی میں شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم مفتی محمد سعید کے وژن، دور اندیشی، صاف گوئی اور خاتون آہن محبوبہ مفتی کی شجاعت ، بہادری عوامی دور سے سر شار اور نوجوان رہنما شہاب الحق بٹ کی تعلیم و اقتصاری بہتری کی سوچ سے متاثر ہو کر انہوں نے پی ڈی پی میں شمولیت کی ہے اور وہ خود پی ڈی پی کے نظریہ سیلف رول کی روز اوّل سے حامی رہی ہوں اس موقع پر ریاض حسین منٹو ،طارق احمد شیخ و دیگر پارٹی لیڈران نے سشما دیوی کا پارٹی میں خیر مقدم کیا ہے۔