کاہرہ//محکمہ بجلی میں لائن مین کی دوران ڈیوٹی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے اس سانحے پرگہرے رنج والم کااِظہارکرتے ہوئے غمزدگان کیساتھ گہری ہمدردی ظاہرکی۔محمد اقبال بٹ کی نماز جنازہ اس کے آؓئی کینچاگائوں میں اداکی گئی جس میں کانگریس لیڈراندروال شارق سروڑی سمیت بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔نمازِ جنازہ کے بعد لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی پرشدیدنوعیت کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ لکڑی کے کھمبوں کوتبدیل کرنے اور بوسیدہ کھمبوں کی مرمت ومنتقلی میں محکمہ غفلت شعاری برت رہاہے، جوآئے روزعلاقے کے لوگوں وخود محکمہ ملازمین کیلئے خطرناک ثابت ہورہاہے۔اس موقع پرمقررین نے لائن مین کی موت کے معاملے کی تحقیقات کامطالبہ کیا۔ اُنہوں نے ایگزیکٹیوانجینئر پی ڈی ڈی کشتواڑ سے مانگ کی کہ وہ لواحقین کو ایس آر او43-کے تحت معاوضہ فراہم کریںاور مہلوک کے صاجزادے طارق حسین بٹ کوسرکاری ملازمت دے۔ایگزیکٹیوانجینئر پی ڈی ڈی کشتواڑ نیاز احمد نے اس موقع پرکہاکہ لائن مین کی موت کے معاملے کی محکمانہ تحقیقات کرائی جارہی ہے۔اُنہوں نے یقین دلایاکہ محکمہ لواحقین کو ہرممکن ماملی معاونت فراہم کرے گا۔انہوں نے یقین دلایاکہ ایس آر او43-کے تحت کیس تیارکیاجائیگااور مرحوم کے بیٹے کوروزگاردیاجائیگا۔اس موقع پرسب انسپکٹر کاہراہ نے کہاکہ معاملے پرایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائیں جائیں گے اور اگر کوئی قصوروارپایاگیاتواُسے بخشانہ جائیگا۔انہوں نے عام لوگوں کویقین دلایاکہ معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہوگی اور کسی سیاسی دبائوکے بغیراس کی اعلیٰ سطحی نگرانی رہے گی۔بعدازاں شارق سروڑی ،ایگزیکٹیوانجینئر، پی ڈی ڈی ، ایس آئی کاہراہ، حاجی غلام محمد میر، چناب یوتھ رضاکاران، مقامی لوگوں نے غمزدہ کنبے کیساتھ اِظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے ان کیساتھ وقت گذارا اور فاتحہ خوانی اداکی۔اُنہوں نے غمزدگان کیساتھ گہری ہمدردی کااِظہارکرتے ہوئے مرحوم کی روح کی تسکین کیلئے دعاکی۔