کشتواڑ//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے ایم ایل سی فردوس احمد ٹاک نے کہا کہ نوجوان سماج و قوم کا مستقبل ہیں اور ہماری سوسائٹی کی ترقی کی کنجی ہیں۔وہ کشتواڑ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جو متعدد نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت کے سلسلہ میں منعقد کی گئی تھی۔ٹاک نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کریں کیوں کہ پی ڈی پی صرف ترقی کا نقطہ نظر رکھتی ہے جس سے اس خطے میں ملازمتوں کے نئے مواقع کھلیں گے۔فردوس ٹاک نے کہا کہ ماضی میں نوجوان طبقہ کے ساتھ استحصال ہوتا رہا ہے ، سیاسی جماعتوں نے صرف زبانی جمع خرچ کیا جب کہ ان کے حقیقی مسائل کے حل کی جانب کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ ایم ایل سی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ پی ڈی پی کی قیادت والی حکومت لوگوں کو خواب نہیں دکھا رہی ہے بلکہ زمینی سطح پر وہی کام کرنے کی بات کہتی ہے جو ممکن ہو ں اور مرحلہ وار ڈھنگ سے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں یقین رکھتی ہے ۔ بلاک بونجواہ کے متعدد نوجوانوں نے ایم ایل سی فردوس ٹاک اور ضلع صدر پی ڈی پی کشتواڑ شیخ ناصر حسین کی موجودگی میں پی ڈی پی میں شمولیت کی۔جنہوں نے پی ڈی پی شمولیت کی ان میں محمد عرفان اخون بھنڈوا بونجواہ،طارق حسینوانی برینڈااور طارق پرویز سرنگا پتنازیوگہر شامل ہیں۔ اس موقعہ پر شیخ ناسر حسین،ارشد گیری،سجاد حسین دیو،طاہر حسین کین،تحسین اخون،داوود دانش،عبدالرشیدگورسی،محمد عمران اور راکیش سنگھ بھی موجود تھے۔