وادی چناب کوالگ صوبہ کادرجہ دینے کا مطالبہ
نظر انداز خطہ کی کلہم ترقی کیلئے ہل ڈیولپمنٹ کونسل کا قیام ناگزیر
عظمیٰ نیوز
کشتواڑ//وادی چناب کوالگ صوبہ اورہل ڈیولپمنٹ کونسل کا درجہ دئیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے چیئرمین چنار پاور ورکرس یونین ضلع کشتواڑ جو گندر بھنڈاری نے کہا ہے کہ چناب ویلی کاصوبہ جموں میں ایک تہائی علاقہ ہے لوگوں کی مشکلات اور مصیبتوں کو دور کرنے کیلئے علیحدہ کونسل کا قیام نا گزیر ہے۔انہوں نے پرائم منسٹر اور وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ چناب ویلی کو ایک الگ ڈویژن قرار دیا جائے تا کہ اس دوردراز اور بیک ورڈ علاقے میں ترقی کے کام ہو سکیںاور اس وادی کیلئے الگ فند مہیا کئے جائیں۔بھنڈاری نے مزید کہا کہ ضلع کشتواڑ 10ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن ایم ایل اے کشتواڑ جو ترانسپورٹ کے وزیر بھی ہیں نے تمام ترقیاتی کاموں کو نظر انداز کیا ہے انہوں نے الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے جن میںپکل ڈول۔کیرو اور کاور ہیڈروالیکٹرک پروجیکٹوںکا کام شروع کرنے،رٹلی ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ پر کام کی بحالی،پاڈر کیلئے ڈگری کالج اور آئی ٹی آئی،نائدگڑھ واٹر سپلائی سکیم پر تیزی سے کام، مفت بجلی،زعفران پارک میں خواتین کیلئے ملازمتیں،گلاب گڑھ مچیل سڑک،اتھولی پلائی سڑک بنانے کی بنیاد پر لوگوں نے انہیں ووٹ دئے تھے لیکن وہ اپنے کئے ہوئے وعدے پورے کرنے میں پوری طرح نا کام ہو گئے ہیں۔
کشتواڑ ۔درنگدھورن میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کشتواڑ//کشتواڑ کے دوردراز علاقے درنگدھورن میں مقامی لوگوں کو طبی امدادکی ضروریات پوری کرنے کیلئے فوج نے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔فوج نے مقامی چھوٹے بچوں اور بالغ افراد کو بنیادی طبی سہولیات پہونچائیں تا کہ لوگوں کو علاج کیلئے کشتواڑ نہ جانا پڑے۔کیمپ میں مقامی لوگوں کی بھاری بھیڑ تھی۔ کیمپ میںکل 541مریضوںکو فائدہ پہونچا جن میں 281مرد ،109خواتین اور 151بچے شامل ہیں۔ درنگدھورن کے لوگوں فوج کے اس اقدام کو کافی سراہا اور امید ظاہر کی کہ فوج آئیندہ بھی اس قسم کے کیمپوں کا انعقاد کرے گی۔
ٹریفک پولیس کی بیداری مہم
مسافروں ڈرائیوروں کلینروں کورولزسے آگاہ کیا
عظمیٰ نیوز
ڈوڈہ //عام لوگوں خصوصی طور پر ڈرائیوروں اور کلینروں کو ٹریفک رولز کااحترام کرنے کے سلسلے میں جاری کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر اے ایس پی ہیڈ کوارٹرزونے کمار کھلر کی جانب سے پل ڈوڈہ سے کرارہ کے درمیان مسافروں ڈرائیوروں اور کلینروں کے ساتھ باہمی بات چیت اور تبادلہ خیال کے متعدد اجلاس منعقد کئے گئے۔ اے ایس آئی محمد شریف بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ ونے کمار نے اس موقعہ پر ڈرائیوروں کو ٹریفک کے قواعد و ضوابط پر کار بند رہنے ،اور لوڈنگ اور تیز رفتاری سے اجتناب کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے حادثات کی روک تھام کے لئے عام لوگون کا تعاون ضروری ہے انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق فوری طور پر پولیس کو مطلع کریں تاکہ قصور واروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔ٹریفک بیداری مہم کے دوران گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کی پاداش میں 14گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔
ناواپاچی اور چھاترو میں ٹیوشن کلاسز کا اہتمام
کشتواڑ//فوج کی جانب سے ضلع کے علاقہ ناواپاچی اور چھاترو میں 13دسمبر 2017سے 16فروری 2018تک ٹیوشن کلاسز کا اہتمام کیا گیا تھا ان کلاسز میں دسویں ، گیارویں اور بارہویں جماعتوں کے طلبأمستفید ہوئے ۔ ان ٹیوشن کلاسز میں سماج کے کمزور طبقوں کے طلبأ کو داخلہ دیاگیاکیونکہ ان طلبأ کے والدین بھاری بھرکم ٹیوشن فیس ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔اس کلاسز سے 170 طالب علموں نے فائیدہ اٹھایا۔فوج کے اس قدم کی عوامی حلقوں میں زبردست سراہنا کی جارہی ہے۔
ریاسی میں دو روزہ لیگل بیداری کیمپ اختتام پذیر
ریاسی//خواتین کے حقوق سے متعلق جموں و کشمیر سٹیٹ کمیشن برائے خواتین کی جانب سے منعقد کئے گئے ایک دو روزہ لیگل بیداری کیمپ آج اختتام پذیر ہو گیا۔ سیکرٹری جے اینڈ کے ایس سی ڈبلیواعجاز عبداللہ، اے سی آر ہر بنس شرما، سی ای او بی ایس جرال کے علاوہ دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ محکمہ قانون کے ریسورس پرسن پروفیسر محمد عارف نے اس موقعہ پر ہمارے سماج میں متعدد قسم کی شادیوں سے متعلق قوانین اور ہندو میریج ایکٹ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔صحافی اور سماجی کارکن ندی شرما نے اس موقعہ پر گھریلوتشدد پر لیکچر دیااور لڑکیوں سے کہا کہ وہ خواتین پر ڈھائے جارے مظالم پر قریبی نگاہ رکھیں ۔ سیکرٹری ایس سی ڈبلیونے اس موقعہ پر خواتین کے حقوق پر روشنی ڈالی اور کہا کہ خواتین کے خلاف بڑھ رہے جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے ہر شخص کو اس بارے میں قوانین سے واقف ہونا بہت ضروری ہے ۔
پی ڈی پی کارکنان کے اجلاس سے خطاب
ڈوڈہ// پی ڈی پی ورکران کا ایک اجلاس منعقد ہواجس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری ذوالفقار نے کہا کہ آنے والے وقت میں پی ڈی پی کا ڈوڈہ خطہ میں مستقل تابناک ہے۔ انہوں نے لوگوں کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل پر کہا کہ آج کے بعد ڈوڈہ میں کبھی آٹا یا چاول کی معیار پر کبھی بھی کوئی شکایت نہ ملے گی اور یہاں ہمیشہ اعلیٰ و معیاری راشن صارفین کو میسر ہوگا ۔انہوں نے صدر ضلع شہاب الحق بٹ کی طرف سے BPL کوٹہ میں اضافہ کے مطالبہ پر 5000 کنبوں کو مزید BPL زمرہ میں شامل کیا۔ چوہدری ذالفقار نے کہا کہ یہاں کے عوام کے مطالبہ پر ڈوڈہ میں گوجربکروال طبقہ کے لئے Aklavya سکیم کے تحت ایک رہائشی سکول تعمیر کیا جائے گا جس میں 240 لڑکے اور 240 لڑکیوں کے لئے جدید ہوسٹل و تمام طرح کی سہولیات موجود ہو گی اور یہ یہاں پر اپنی نوعیت کا پہلا اِدارہ ہو گا جس کاسنگ بنیادوہ سنیچر وار کے روز ڈوڈہ میں رکھا گیانہوں نے ’’گلستان جبین‘‘ ڈوڈہ میں منعقد خصوصی اجلاس میں لوگوں سے کہا کہ وہ اِ س لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ اُن کو ایک تعلیم یافتہ ، شریف النفس اور تعلیمی و سماجی پس منظر رکھنے والے نوجوان رہنما شہاب الحق کی رہنمائی نصیب ہوئی ہے جو ہر وقت عوامی مسائل، تعلیم، کالج، یونیورسٹی، سڑک، خودر وزگار ، صحت کی بات کرتا ہے اور ڈوڈہ میں زیادہ سے زیادہ اِدارے بالخصوص تعلیمی اِدارے قائم کرنا چاہتا ہے اور ہماری جماعت کی تمام قیادت ’’خاتون آہن ‘‘ محبوبہ مفتی کی قیادت میں شہاب الحق پربھروسہ اور اعتماد کرتی ہے اور آپ تمام کارکنان و ہمدردان بالکل محفوظ ہاتھوں میں ہیں ۔وزیر خوراک چوہدری ذالفقار نے کہا کہ وہ شہاب الحق بٹ کو نہ صرف اپنے محکمہ سے وابستہ مسائل کے بارے میں تعاون دیں گے بلکہ دیگر معاملات خاص کر تعلیم ،خودروزگار، سڑک، صحت، پانی، بجلی کے مسائل پر بھی بھرپور تعاون دیتے ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے اُن کا نظریہ قابل ستائش ہے اس موقع پر شہاب الحق بٹ نے چوہدری ذالفقار علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈوڈہ میں رہائشی سکول کے قیام سے تعلیم کا ایک نیا انقلاب آئے گا اور ڈوڈہ خطہ کے عوام وزیر کو اِس انقلابی کام کے لئے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔اس موقعہ پر سابق سرپنچ چوہدری عبدالطیف و پنچ چوہدری امتیاز نے اپنے حامیوں کے سمیت PDP میں شمولیت اختیار کی۔
گدی سپی ویلفیئر ایسوسی ایشن کا وفد ملاقی
جموں//آل جموںگدی سپی ٹرائبس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے آج وزیر برائے قبائیلی امور و سی اے پی ڈی چودھری ذولفقار علی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ممبر اسمبلی ڈوڈہ شکتی پرہا ر بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔وفد کی قیادت ایسو سی ایشن کے ریاستی صدرپروین جریال کر رہے تھے ۔ایسوسی ایشن کے ممبران نے وزیر موصوف کو متعدد مانگیں پیش کیں جن میں جموں میں گدی سپی ہوسٹل کی تعمیر ، ٹرائبل ڈیولپمنٹ بورڈ میں اس طبقہ کو نمائندگی دینا شامل ہے۔جی ایس ٹی ڈبلیو اے ڈوڈہ کے ضلع صدر وید راج نے حلقہ انتخاب ڈوڈہ میں موضع گدیاری میں کیمونٹی ہا ل تعمیر کرنے کے کی غرض سے رقومات واگزار کرنے اور شیادھار میں شیڈ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔وزیر نے وفد کو غور سے سنا اور پیش کئے گئے مطالبات کو مرحلہ وار طور پورا کرنے کا یقین دلایا۔چودھری ذولفقار نے موقع پر ہی گدیاری میں کیمو نٹی ہا ل تعمیر کرنے کی منظوری دی۔ ایسوسی ایشن نے درجہ فہرست قبائل کی بہبود کے لئے مربوط ٹرائبل کونسل کا قیام عمل میں لانے کا اعلان کرنے پر وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا ۔بھر پور تعا ون دینے کے لئے وفد نے ممبر اسمبلی ڈوڈہ شکتی راج پرہار کا بھی شکریہ ادا کیا۔
راشن ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ملاقات
ڈوڈہ//راشن ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے آج امور صارفین اور عوامی تقسیم کاری کے وزیر چودھری ذولفقار علی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنی مانگوں پر مشتمل ایک یاداشت پیش کی۔ وفد کی قیادت نذیر احمد زرگر کر رہے تھے۔ وفد نے سال 2016.17کے کمیشن کی ادایئگی، خالی بوریوں کی قیمتوں میں کمی کرنیاور راشن ڈیلروں کو ایس آر او 520 ky کے تحت لانے کا مطالبہ کیا۔