ڈوڈہ//ڈوڈہ ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر اشتیاق احمد دیو کی قیادت میں سول سوسائیٹی ڈوڈہ کے ایک وفد نے ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کے سا تھ ڈاک بنگلہ ڈوڈہ میں ملاقات کی ۔ جی ڈی سی ڈوڈہ میں اردو اور انگریزی میں پی جی کلاسز کی منظوری دینے کے لئے ڈائریکٹر کا شکریہ اد ا کیا ۔وفد نے اس موقعہ پر ڈائریکٹر کو کچھ مطالبات بھی پیش کئے جن میںیو جی سطح پر اسلامک اسٹڈیزاور سائکالوجی مضامین متعارف کرانا بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ وفد نے جی ڈی سی ڈوڈہ کے لئے کلاس روم کمپلیکس اور کثیرالمقاصد آڈیٹوریم تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ڈائریکٹر نے وفد کو غور سے سنا اور پیش کئے گئے مطالبات کو محکمہ اعلیٰ کے حکام سے ساتھ اٹھانے کا یقین دلایااور کہا کہ پیش کئے گئے سبھی مطالبات جائز ہیں۔ وفد میں عبدلمنان بانڈے ، نصیر احمد کھورااور دیگران شامل تھے۔قابل ذکر ہے کہ ڈوڈہ کے ڈگری کالج میں عرصہ دراز سے کئی اضافی مضامین منظور کئے گئے تھے لیکن اس کے باوجود انہیں شروع کرنے کے لئے لیت و لعل سے کام لیا جا رہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اس تعلیمی ادارہ میں کئی اہم مضامین کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس پسماندہ ضلع کے بچوں اور بچیوں کو ان مضامین کی تعلیم حاصل کرنے سے یا تو محروم رہنا پڑتا ہے اور یا پھر انہیں دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔ سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ جہاں بھدرواہ اور کشتواڑ میں یونیورسٹی کے کیمپس قائم کئے گئے ہیں ، ڈوڈہ کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے اور یہاں کے لوگوں کے ساتھ سیاسی انتقام گیری کے تحت انہیں کلسٹر یونی ورسٹی سے بھی محروم رکھا گیا ہے ۔ بحر حال انہوں نے حال ہی میں پی جی کلاسز کی منظور ی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے دیگر مضامین کو فوری طو رپر شروع کرنے کی مانگ کی ہے ۔