راجوری//محکمہ تعلیم کی جانب سے چیف ایجوکیشن افسرراجوری لال حسین کی قیادت میں’’پرامن معاشرے کیلئے اخلاقی اقدارکافروغ‘‘ موضوع پر ضلع سطحی سمپوزیم کاانعقاد کیاگیا۔سمپوزیم گورنمنٹ بوائزہائرسکینڈری سکول راجوری میں منعقدہواجس میں 15 تعلیمی زونوں کے ان 15 طلباء جو زون سطح کے سمپوزیم میں اول مقام پررہے تھے نے حصہ لیا۔ اس دوران بوائزہائرسکینڈری سکول راجوری کے محمدنشاط نے پہلاانعام جو20ہزارنقدی پرمشتمل تھا حاصل کیا،دوسراانعام ہائرسکینڈری سکول سیری کی منشالی دتہ نے 15ہزارروپے نقدی اورہائی سکول کوٹلی کالابن کے مدہیت الزارہ نے دس ہزارروپے کاتیسراانعام حاصل کیا۔ اس دوران دیگرشریک طلباء کوایک ایک ہزارروپے کاتوصیفی انعام بھی دیاگیا۔اس موقعہ پر ڈائٹ راجوری کے پرنسپل پردیپ شرما، ڈگری کالج کے پروفیسراقبال رینہ، ڈاکٹرنسیم ملک، بوائزہائرسکینڈری سکول کے پرنسپل عبدالرئوف ڈار، مسلم وانی بھی تھے۔اس دوران منصفین کے فرائض سوال سوئی سکول کے نیل کنٹھ شرمااورایچ اوڈی ڈائٹ راجوری تنویرمیرنے انجام دیئے۔