بنکروں کی تعمیر کے دوران عوام کو اعتماد میں لیا جائے:جاوید رانا
مینڈھر//ایم ایل اے مینڈھرونیشنل کانفرنس لیڈر جاویدرانانے سرحدی دیہات میں بنکروں کی تعمیرکے دوران عوام کواعتمادمیں لینے کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں ایم ایل اے مینڈھرجاویدرانانے کہاکہ دہائیوں سے سرحدی پٹی پر آباد عوام کو ہمیشہ ہی ان گنت مسائل کا سامنا رہتا ہے کبھی اجڑنا پھر آباد ہونا پچھلے کئی سالوں سے گویا یہ روز مرہ زندگی کا معمول سا بن گیا ہے حالانکہ اسی کشمکش میں یہاں کی ہزاروں قیمتی انسانی جانوں کا زیاں بھی ہو چکا ہے اس کے باوجود ہماری سرکاریں کبھی بھی ٹس سے مس تک نہیں ہوتی ہے ۔رانانے کہاکہ سرحدی عوام کی اموات حکومتوں کے لیے ایسی ہیں گویا چونٹی اور انسان ان کے نزدیک برابر ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دونوں مرکزی اور ریاستی سرکاریں یہاں سرحد پر مقیم عوام کے حق میں مخلص دکھائی نہیں دیتی ہیں کیونکہ یہاں کی بے بس اور مظلوم عوام کے ساتھ سرکار کا کیا گیا اوران کے ساتھ کیاگیاکوئی بھی وعدہ آج تک وفا نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہاں تک کے سرحد پر بسنے والی عوام کے لئے وزیر اعظم کا پختہ بنکروں کی تعمیر کا وعدہ بھی ابھی تک پورانہیں کیا گیا ہے ۔ممبر اسمبلی مینڈھرنے ریاستی اور مرکزی سرکاروں سے مطالبہ کیاکہ سرحدی پٹی پر مقیم عوام کے لئے پختہ بنکروں تعمیر کے ساتھ ساتھ تمام بنیادی سہولیات جن میں پانی بجلی اور ادویات بلا تاخیر اور بر وقت میسر کروائی جائیںتاکہ ان خونخوار وادیوں کے مظلوم اور مجبور عوام بھی اپنی زندگی میں کبھی تو سکھ کا سانس لے سکیں۔ انہوں کہا کہ اس پورے سرحدی علاقہ میں سال ہا سال تک سکول بند رہنے کی وجہ سے یہاں کی نوجوان نسل کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے یہاں کے نہایت ہی مفلس اور پسماندہ عوام کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کی ایک طویل فہرست ہے جن کا مستقبل تاریک ہونے کے درپے ہے۔انہوں نے خطہ پیر پنجال کے بیروزگار نوجوانوں کیلئے خصوصی بھرتی مہم شروع کرکے انہیںفوج ور نیم فوجی دستوں میں روزگاردینے اورسرحدی دیہات میں بنکروں کی تعمیر کے دوران عوام کو اعتماد میں لینے کامطالبہ کیا۔
سرنکوٹ میں پہاڑی طبقہ کااجلاس
بختیار حسین
سرنکوٹ //ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں پہاڑی طبقہ کے لوگوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنوں نے شرکت کی۔اس دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ مخلوط سرکار کا پہاڑی طبقے کوتین فیصدریزرویشن دینے کیلئے شکریہ ادا کیا ۔مقررین نے کہاکہ یہ پہاڑی طبقہ کی دیرینہ مانگ تھی جسے مخلوط حکومت نے پوراکیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں مختلف مقامات پر پہاڑی طبقہ کے لوگ آباد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دیگر پسماندہ اقوام کے علاوہ پہاڑی قوم ریاست میں اکثریت میں ہے اور محض تین فیصد ریزرویشن پہاڑیوں کے لئے نا کافی ہے۔اس ضمن میں انہوں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے اپیل کی ہے کہ ریزرویشن کو مزید بڑھایا جائے تاکہ پہاڑی قوم کے لئے بھی ترقی کی راہ ہموار ہو۔مقررین نے مزید کہا کہ تمام سیاسی نظریات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پہاڑی قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹر ممتاز بخاری، محمد لطیف قاضی ،سید شبیر حسین شاہ ،طارق منہاس، اظہر منہاس ،ارشاد احمد بٹ،آزاد خان،نذیر قریشی، عظیم خان، ڈاکٹر شیراز احمد میر خان،وغیرہ وغیرہ تھے۔
راجوری میں مختلف سڑک حادثات میں 7افرادزخمی
راجوری//ضلع میں پیش آئے دومختلف سڑک حادثات میں 7افرادزخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قریباً تین بجے بعددوپہر کوہائی وے پرگمبھیربراہمناں کے مقام پر ایک ماروتی کارزیرنمبری JK02BC-3435 جوراجوری سے سرنکوٹ جارہی تھی ،سڑک سے لڑھک گئی جس کی وجہ سے دوخواتین گلفرازکوثردخترفضل حسین اورروزیہ کوثردخترمحمداسلم ساکنان نیالی منجاکوٹ زخمی ہوگئی ہیں جنھیں علاج کیلئے ضلع ہسپتال راجوری میں منتقل کیاگیاہے۔ایک دیگرحادثہ راجوری کے کھانڈلی پل کے نزدیک شام کے وقت ہواجس کے دواران ایک نئی کار سڑک سے باہرہوکرکھائی میں جاگری جس کے نتیجے میںپانچ افرادزخمی ہوگئے جنھیں ضلع ہسپتال منتقل کیاگیاہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہربتائی جارہی ہے۔زخمیوں کی شناخت مظفرحسین،مشتاق احمد،محمد شکیل،محمدقاصداور محمدطارق کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس نے معاملات کودرج کرلیاہے۔
محمودالحسن محمودکی وفات پراظہارتعزیت
بختیار حسین
سرنکوٹ // سرنکوٹ کرون پلازہ ہوٹل میں بزم ادب سرنکوٹ کا ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرحوم محمود الحسن محمود کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا مرحوم بلند پایہ شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ اعلی اخلاق کے مالک بھی تھے ۔مقررین نے کہاکہ وہ ساری زندگی ادب اور اخلاق کا درس دیتے رہے ،مرحوم محمود الحسن محمودنے جہاں گنگا جمنی تہزیب کی ترجمانی کی وہیں ادبی روایت کوبھی قایم رکھا ان کی موت یقینا اک عہد کا خاتمہ ثابت ہوئی۔ اردو کے افق پرانکی موت گہرے سائے کی مانند چھا گئی ۔وہیں پوراخطہ پیر پنچال اس وقت دکھ اور صدمہ میں ہے اجلاس میں مرحوم کی خدمات کاتفصیلی تذکرہ کیا گیا ۔اس دوران مرحوم کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ اجلاس میںحسام الدین بیتاب ،آزاد احمد آزاد، محمد ایوب شبنم ،نذیر قریشی ،منیر منہاس بشیر لوہار ،جنت حسین، سلیم ریاض ،صابر ایاز سیف ،حفیظ الرحمان صفدر صدیق احمد صدیقی ،محمد حسین فاقر، سرتاج احمد جٹ اور محمود طاہر شامل تھے۔
مشتاق وانی کی عزت افزائی کیلئے تقریب
راجوری//شعبہ اُردو ڈگری کالج راجوری نے حال ہی میں کرشن چندرایوارڈحاصل کرنے والے ادیب وباباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹرمشتاق احمدوانی کے اعزازمیں تقریب کااہتمام کیاگیا۔اس دوران تقریب میں پرنسپل ڈگری کالج راجوری ڈاکٹرجاویداحمدقاضی مہمان خصوصی تھے۔اس دوران شعبہ اُردو، فارسی، کمپیوٹرایپلی کیشن کے فیکلٹی ممبران نے ڈاکٹرمشتاق احمدوانی کومبارکبادپیش کی۔ڈاکٹرعبدالحق نعیمی ،صدرشعبہ اُردو ودیگرمقررین نے اُردوادب کے حوالے سے ڈاکٹرمشتاق احمدوانی کی خدمات پرتفصیلی خیالات کااظہارکیا۔
بنگھائی میں میگامیڈیکل کم سرٹیفکیٹس کیمپ کاانعقاد
جموں//ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کی جانب سے پبلک سروس گارنٹی ایکٹ کے تحت عوام کوان کی دہلیزپرطبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے بلاک میڈیکل افسرڈاکٹراقبال ملک کی جانب سے تھنہ منڈی کے دوردرازگائوں بنگھائی میں میگا میڈیکل کم سرٹیفکیٹ کیمپ کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران ڈاکٹروں کی ٹیم جو ڈاکٹر غلام احمد سینئرمیڈیکل آفیسر، سی ایچ سی تھنہ منڈی ، ڈاکٹر شہاب احمد، ڈینٹل سرجن، ڈاکٹر میرمناور، ڈاکٹرسادیہ، ڈاکٹرمحمداعجاز میڈیکل افسران ، تنویرخان سی ایچ او ،محمدعارف ،فرسانہ ملک کونسلرس، خالدہ کوثرودیگران نے مریضوں کامعائینہ کیا۔اس دوران پروگرام میں کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔اس دوران 280 افرادمیں سرٹیفکیٹ جن میں 147 اولڈایج سرٹیفکیٹ،مزدوروں سے متعلق 46سرٹیفکیٹ ، 12 میڈیکل اِلنیس سرٹیفکیٹس ، 23 میڈیکل فٹنس سرٹیفکٹس ،6 ویڈوسرٹیفکیٹس، 8 مینٹل اِل نیس سرٹیفکیٹس برسرموقع جاری کئے گئے۔اس کے علاوہ 218 مریضوں کامعائنہ کرکے انہیں طبی مشورے دیئے گئے۔
حکومت عوامی مسائل سے نمٹنے میں ناکام :سماج سیواسوسائٹی
حسین محتشم
پونچھ// سماج سیوا سوسائٹی (سماجی تنظیم) نے ریاستی مخلوط سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام گوناگوں پریشانیوں سے ہے دوچار، عوامی نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔سوسائٹی نے کہاکہ ہے ریاستی مخلوط سرکار ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو چکی ہے۔ یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران سماج سیوا سوسائٹی کے صدر جگل کشور نے کہا کہ ریاست میں بد امنی ہے، نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے ذہنی پریشانیوں کا شکار ہورہے ہیں،ریاست بھر میں آئے2014 کے سیلاب متاثرین ابھی تک امداد سے محروم ہیں۔اور سرکاری نمائندے دعوی کر رہے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔انہوں نے پونچھ قصبہ کی آثار قدیمہ کی عمارتوں کی خستہ حالی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے قلعہ پونچھ کے لئے کروڑوں روپے واگزار کئے گئے ہیں لیکن وہ قلعے کے بجائے سرکاری ملازم اور ٹھیکیدار اپنے ذاتی مفاد میں خرچ کر رہے ہیں اور ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔انہوں نے محکمہ سیاحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے افسران سیاحت کو فروغ نہیں دے رہا ہے اور جو رقومات سیاحت کے فروغ کے لئے واگزار ہوئی ہیں ان کا ناجائز استعمال کیاجا رہا ہے۔پریس کانفرنس میں موجود دیگر کارکنان نے کہا کہ محکمہ سیاحت کی جانب سے ایک کفٹیریا تعمیر کروایا جا رہا ہے جو خوش آئند بات ہے لیکن تشویش کی بات ہے کہ وہ کفٹیریہ ڈاک بنگلہ پونچھ کے اندر تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں عام لوگ نہیں جا سکتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ کفٹیریا کسی عوامی مقام پر تعمیر کروایاجائے تاکہ عام لوگ اس سے مستفید ہوں۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر جلد از جلد ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ لوگ سڑک پر اتر کر احتجاج کریں گے۔
تھنہ منڈی میں فیلڈپبلسٹی کے زیراہتمام بیداری مہم اختتام پذیر
طارق شال/ مرکزی محکمہ اطلاعات و نشریات کی طرف سے فیلڈ پبلسٹی محکمہ کی راجوری اکائی کی جانب سے تھنہ منڈی میں شروع کی گئی بیداری مہم اختتام پذیرہوگئی ہے۔ اس سلسلہ میں تھنہ منڈی کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے ایک ریلی نکالی جو مڈل اسکول تھنہ منڈی سے شروع ھوئی اور اقبال چوک تھنہ منڈی۔ با با لطیف شال مارکیٹ سے ہوتی ہو ئی ماڈل بوائز ہائر اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی میں اختتام پذیرہوئی۔ بعد ازاں اسکول کے احاطہ میں ایک تقریب منعقد ھوئی جس میِں سب ڈویثنل مجسٹریٹ تھنہ منڈی محمد افضل مرزا، بطور مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ تحصیلدار تھنہ منڈی شاہد اقبال اور نارائن بابو ٹو، آئی سی راشٹریارائفل 38 مہمان زی وقار تھے۔ اس دوران پروگرام کی صدارت اسکول کے پرنسپل صدیق احمد گنائی نے کی۔ اس پروگرام کا مقصد مرکزی اسکیموں کے بارے میں عوام کو جانکاری دینا تھا۔ مرکز کی طرف سے چلائی جا رہی اسکیموں جن میں بیٹی بچاؤ۔ بیٹی پڑھاؤ.،سوچ بھارت مشن۔رورل الیکٹریفیکیشن۔ پردھان منتری اجوالا یوجنا۔ پردھان منتری مدرا، یوجناوغیرہ کے بارے میں مفصل روشنی ڈالی۔ اس موقع پر جموں کشمیر بنک منیجر،کیول شرما۔ICDS درہال کرامت بیگم۔ محکمہ دہی ترقی سے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر حکیم۔محمد انور ، پیر پنچال گیس اجنسی کے محمد اسلم گنائی۔ محکمہ بجلی سے اسسٹنٹ انجیر سنیل شرما۔ تحصیل سپلائی افیسر تھنہ منڈ ضمیر احمد مرزا ،فاروق احمد میر محکمہ ہیلتھ مرکز کی طرف سے چلائی گئی اسکیموں پر خیالات کااظہارکیا۔ پروگرام کے آغاز میں فیلڈ، پبلسٹی افیسر راجوری وجے مٹو نے استقبالیہ دیتے ہوئے مرکزی محکمہ اطلاعات و نشریات کی طرف سے چلائے جا رہے پروگراموں کا خلاصہ پیش کیا۔ اور، تھنہ منڈی گیس کمپنی کی طرف سے بی پی ایل زمرے سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں مہمان خصوصی کے ہاتھوں مفت گیس کنکشن تقسیم کئے ۔مقامی لوگوں نے اس موقع پر مرکزی محکمہ اطلاعات و اطلاعات کی ستائش کی ہے۔ محکمہ نے گذشتہ روز اس حوالے سے ماڈل بوائز ہائر اسکینڈری اسکول تھنہ منڈی میں کوئز مقابلے کرائے جس میں اچھی کارگردکی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازاگیا۔
پہاڑی طبقہ کو ریزرویشن دینے کاخیرمقدم
حسین محتشم
پونچھ// جموں و کشمیر پیر پنچال عوامی پارٹی نے پہاڑی طبقہ کو تین فیصد ریزرویشن دینے پر حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔یہاں جاری پریس بیان کے مطابق پیرپنچال عوامی پارٹی کااجلاس ایڈوکیٹ چوہدری محمد یونس چوہان کی صدارت میں منعقدہوا۔اس دوران پارٹی کارکنان نے کہا کہ اس سے پہاڑی اور گوجر طبقہ کے درمیان عرصہ دراز سے کشیدگی چلی آرہی تھی وہ ختم ہو جائے گی۔چونکہ پہاڑی طبقہ کو ریزرویشن زمرے میں لایا گیا ہے۔انہوں نے حکومت سے مانگ کی کہ تمام طبقہ جات کو جس قدر ریزرویشن دی گئی ہے اُن کومعاشی حالت یا آمدنی کی بنیاد پر ریزرویشن دی جائے تاکہ غریب طبقہ کے لوگوں کو اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے ۔نیز ضلع سطح کے آفیسران اور اُس سے اوپر کے آفیسران ،ایم۔ایل۔اے ،ایم۔ایل۔سی اور ممبر پارلیمنٹ یا جن کی آمدن پچاس ہزار ماہوار سے زائد ہے انھیں اس کا فائدہ نہیں ملنا چاہیے ۔پارٹی اجلاس کے دوران کئی افراد نے پارٹی میں شمولیت کی جن کا پارٹی صدر نے خیر مقدم کیا گیا۔شمولیت اختیارکرنے والوں میں محمد اسماعیل ،محمد تاج،افراہیم ،شکیل احمد،مختار احمد،محمد اقبال،مکھن دین،برکت حسین،عبدالحمید ،محمد صدیقاور عبدالرحمٰن وغیرہ شامل تھے ۔پارٹی اجلاس میں پارٹی سرپرست اعلیٰ ایڈوکیٹ راجہ محمد عباس خان ،پارٹی ریاستی سیکریٹری مشتاق احمد فانی ،جعفرید احمد کھاری خزانچی ،چوہدری محمد شفیع کھٹانہ ضلع صدر پونچھ،چوہدری محمد افضل چوہان ضلع نائب صدر پونچھ،عبدالرحمٰن ضلع جنرل سیکریٹری پونچھ نیاز احمد چوہان تحصیل صدر حویلی ،راجا محمد اشرف خان بلاک صدر کنکوٹ اور محمد ایوب وغیرہ شامل تھے۔
ساگرہ میں محکمہ صحت وفوج کے اشتراک سے طبی کیمپ منعقد
جا وید اقبال
مینڈھر// سر حدی علا قہ ساگرہ میں محکمہ صحت اور فو ج کی جانب سے گو لہ با ری سے متاثرہ لو گو ں کی طبی کیمپ کا انعقاد کیا ،طبی کیمپ کا افتتاح ایس ڈی ایم مینڈھر شری راہول یا دو نے کیا جبکہ اس مو قعہ پرسی ایم او پونچھ ڈاکٹر ممتاز بھٹی، بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان، فوج کے افسر ان کے علا وہ بھا ری تعداد میں سرپنچ ،پنچ حضرات اورمقامی لو گ مو جو د تھے۔اس موقع پر ایس ڈی ایم مینڈھر نے بو لتے ہوئے کہا کہ گو لہ با ری سے متا ثرہ لو گو ں کیلئے ہم نے طبی کیمپ کا انعقاد کیا ہے تا کہ وہ اپنا علا ج و معالجہ کروا سکیں۔ انہو ں نے کہا کہ اس موقع پر ہم لو گو ں کو فسٹ ایڈ بھی دے رہے ہیں تا کہ مشکل کی گھڑی میں وہ سر حدی علا قہ مین بسنے والے لو گو ں کے کام آئے۔ کیو نکہ گو لہ بھا ری کے دوران سر حدی علا قہ میں پہنچنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہو تا ہے۔ اس موقع پر سی ایم او پونچھ ڈاکٹر ممتاز بھٹی نے بو لتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس کیمپ میں لو گو ں کا معا ئنہ کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ لو گو ں کو مفت میں ادیات میں تقسیم کر رہے ہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ اس کے بعد ہم سر حدی علا قہ بالاکوٹ میں بھی اس قسم کا طبی کیمپ لگا ئیں گئے۔ انہو ں نے لو گو ں سے اپیل کی کہ زیا دہ سے زیا دہ لو گ بالاکو ٹ والے کیمپ میں آئیں اور اپنا طبی معائنے کروانے کے بعد مفت میں دوائیں بھی لیکر جا ئیں ۔ اس موقع پر مقامی لو گو ں نے محکمہ صحت اور مقامی فو جی یو نٹ کا بھی شکر یہ ادا کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ اس قسم کی طبی کیمپو ں کی سر حدی علا قہ میں بسنے والے لو گو ں کو سخت ضرورت تھی۔ کیو نکہ سر حدی علا قہ میں غریب لو گ بستے ہیں ۔ انہو ں نے محکمہ صحت کے اعلی افسر ان سے اپیل کی کہ آئندہ بھی سر حدی علا قہ میں اس قسم کے کیمپو ں کا انعقاد کیا جائے ۔