ریاسی//جموں وکشمیر رہبر تعلیم اساتذہ کے ضلع ریاسی کے صدر بہادر سنگھ رسیال کی صدارت میں آج یہاں ایک میٹنگ پریڈ گراونڈ ریاسی میں منعقد ہوئی۔ اس دوران متعدد مسائل زیر بحث لائے گئے جن میں التوا میں پڑی ہوئی تنخواہیں واگزار کرنے، ای وی ایس کو آر ای ٹیز میں تبدیل کرنے اور دیگر مطالبات شامل ہیں۔مقررین نے اس موقعہ پر کہا کہ اگر التوا میں پڑی ہوئی تنخواہوں کو 28فروری سے پہلے واگزار نہ کیا گیا توتمام آر ای ٹی ٹیچرز ہڑتال کرنے کے مجبور ہو جائیںگے اور سکولوں کو تالا لگا دیں گے۔اس موقعہ پر سٹیٹ ڈپٹی آرگنائزرچین سنگھ ناگ،ضلع چیئرمین بھارت سنگھ ناگ،ضلع کارڈی نیٹربچتر سنگھ، چیف آرگنائزرپرویز احمد ملک، ضلع ایڈوائزرسنجے کمار شرما، ضلع نائب صدر ہرنام سنگھ منہاس،ڈپٹی پریس سیکرٹری محمد مظفربھی موجود تھے۔