مہور//تھرو پٹیاں کی عوام نے دیوتا گلی میں اپنے مطالبات کو لے کر محکمہ پبلک ورکس اور پی ایچ ای کیخلاف زبردست احتجاج کیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ پبلک ورکس کے ایک ٹھیکیدار نے دیتا گلی سے چلاڈسڑک پر زمین کی کٹائی کا کام شروع کرنے کی کوشش کی اس دوران تلمستہ،پٹیاں،دادر،ڈھاکہ،جوگنی،لورلانہ اور دیگر علاقوں کے لوگ موقعہ پر پہنچے اور ٹھیکیدار کو کام کرنے سے روک دیا۔لوگوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے سٹوج سے جاری واٹر سپلائی سکیم پوری طرح برباد ہو جائے گی جس کی وجہ سے علاقہ کے7ہزار افراد پانی سے محروم ہو جائیں گے کیوں کہ ان کے پاس پانی کیلئے کوئی اور متبادل نہیں ہے۔مظاہرین نے مانگ کی کہ یا تو سڑک کی تعمیر کسی دوسری جگہ سے کی جائے یا بھر گائوں والوں کیلئے پانی کیلئے متبادل انتظام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جب تک سرکار انتظامات نہیں کرتی ہے ہم ٹھیکیدار کو سڑک کا کام شروع نہیں کرنے دیں گی۔انہوں نے بتایا کہ جب گنڈ ۔جڈہ سڑک پر کام شروع ہوا تھا تو گائوں مٹلوٹ کو لوگوں کو سگچا واٹر سپلائی سکیم سے 4سال تک پانی کی فراہمی بند ہو گئی تھی اس لئے ہم محکمہ کو اس طرح کا کام نہیں کرنے دیں گے۔