سرنکوٹ//رہبر تعلیم اساتذہ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر 21فروری کو احتجاج کا اعلان کیاہے ۔سرنکوٹ میں رہبر تعلیم کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت فورم کے تحصیل صدر سرنکوٹ بدر دین راتھر اور سید علی مرتضیٰ شاہ نے کی۔ اس موقعہ پر اساتذہ نے الزام لگایا کہ سرکارSSA کے تحت کام کرنے والے رہبر تعلیم اساتذہ کی تنخواہیں بند کر کے انہیں پریشان کررہی ہے اور اب حالت یہ ہے کہ ان کے بچے بھکمری کاشکار ہورہے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ حکومت اساتذہ کو احتجاج کرنے پر مجبور کررہی ہے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی نے ان کی زندگی مشکل بنادی ہے ۔انہوںنے کہاکہ رہبر تعلیم ا ساتذہ نے اس بات کافیصلہ لیاہے کہ 21 فروری کو چیف ایجوکیشن افسر پونچھ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیاجائے گا۔زونل صدر سرنکوٹ محمد یوسف شاہ نے تمام اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاج میں شامل ہوں ۔میٹنگ میں محمد شریف، محمد فاروق ،سجاد حسین شاہ ،عبدالقوی،عبدالہادی ،محمد اعظم ،محمد طارق، غلام محی الدین، عبدالمجید شاہ، خالد سرفراز بھٹی، مختار خواجہ،حفیظ الرحمن ،زبیر احمد ،نور احمد ،بشارت حسین وغیرہ بھی موجو دتھے ۔