رام بن //ممبر اسمبلی رام بن نیلم کمار لنگہے نے اپنے حلقہ میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا۔اس سے قبل انہوں نے پکی ہٹی سے اپر بازار تک کی نو تعمیر شدہ گلیوں کا افتتاح کیا ،جن کی تعمیر ایم ایل اے نے اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈز سے مکمل کرائی ہے۔انکے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی، ایس ایس پی موہن لعل،مقامی اور معزز لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہدایات اور رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے وہ اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں میں سرعت لانے کے وعدہ بند ہیں۔ انہوں نے اس موقعہ پر لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ حلقہ کی کُل ہم ترقی کے وعدہ بند ہیں ،چاہیے گلیوں، نالیوں ،بس اسٹینڈ،سڑکوں ، شیلٹر شیڈس، فلٹریشن پلانٹ وغیرہ کی تعمیر کا کام ہو ، وہ اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کو ترجیحی طور پر انجام دیں گے۔ضلع انتظامیہ کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اور ڈی سی گنائی اور ایس ایس پی موہن لعل کے تعاون سے ضلع میں امن و قانون میں کافی سُدھار ہوا ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ضلع خصوصاً بازار میں چوری کے وارداتوں کی روک تھام کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر ایم ایل اے سے متعدد وفود ملاقی ہوئے اور انہیں اپنے ذاتی مسائل سے واقف کیا ۔انہوں نے متعلقہ حُکام کو ان مسائل کا سدباب کرنے کی ہدیات دی۔