کشتواڑ میں تین گوجر نوجوانوں کی احتیاطی حراست
ضلع پولیس نے حراست کی وضاحت کی
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے اُن تین گوجر نوجوانوں کی احتیاطی حراست کی وضاحت کی جو گُذشتہ روز ہیرا نگر کی ایک کمسن لڑکی آصفہ کے قتل کے سلسلہ میں ایک پریس کانفرنس کے لئے جا رہے تھے۔یہ خبر سوشل ویب سائٹ پر چند مفاد پرست عناصر نے پھیلائی ۔واقعہ کی تفصیل دیتے ہوئے کشتواڑ پولیس نے وضاحت کی ہے کہ ضلع پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گندو اور کہارا ضلع کے دو نوجوان کو مفاد خصوصی عناصر نے کشتواڑ قصبہ میں ہیرا نگر واقعہ کے سلسلہ میںایک پریس کانفرنس منعقد کرنے کےلئے اُکسایا تھا ۔پولیس نے اس خبر کی جانچ پڑتال کرکے پایا کہ دو نوجوانوں محمد اویس ولد نور حُسین ساکنہ سانواڑا ،گندو اور محمد سلیم ولد محمد شفیع ساکنہ بھٹولی ،ڈوڈہ ڈاک بنگلہ کشتواڑ پہنچے تھے اور پریس کانفرنس منعقد کرنے کےلئے میڈیا سے رابطہ کیا تھا۔اسکے علاوہ ان نوجوانوں سے دو پریس نوٹ بھی برآمد کئے گئے جن میں ایک پر قابل اعتراض مواد تحریر کیا گیا تھا اورپی ڈی پی۔ بی جے پی مخلوط سرکار کی مخالفت کی گئی تھی جبکہ دوسرے پریس نوٹ میں مختلف سیاسی پارٹیوں پر الزامات لگائے گئے تھے۔وضاحت میں بیان کیا گیا ہے کہ ان دو پریس نوٹوں سے ضلو خصوصاً کشتواڑ میں امن و قانون کا مسئلہ پیدا ہو سکتا تھا ۔ پولیس نے مزید کہا ہے کہ ان نوجوانوں کے ساتھ ایک اور نوجوان محمد موسہ ولد حُسین خان ساکنہ سرون، کیشواں بھی شامل ہوا تھا ۔یہ نوجوان پولیس کو کشتواڑ میں پریس کانفرنس منعقد کرنے کے وجوہات کو بیان کرنے میں ناکام رہے ،جس پر پولیس نے ان نوجوانوں کو ایسے حساس مدعوں سے دور رہنے کی تلقین کی لیکن ان نوجوانوں نے اس پر کوئی عمل نہیں کی اور بغیر اجازت پریس کانفرنس کے لئے آگے بڑھ گئے۔پولیس نے اس کاروائی پر ان تینوں نوجوانوں کو مجسٹریٹ فسٹ کلاس کشتواڑ کے سامنے تحت احتیاطی دفعہ جات کے مزید کاروائی کےلئے پیش کیا ۔مجسٹریٹ نے ان تینوں نوجوانوں سے اچھے براﺅ کی یقین دہانی حاصل کرنے کے بعد انہیں اپنے اضلاع میں واپس جانے کی صلاح دی۔
مہور میں پی ڈی پی یوتھ کی میٹنگ منعقد
زاہد ملک
مہور//مہور میں پی ڈی پی یوتھ ورکروں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں21فروری کو وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ریاسی کا دورہ کر یں گی ۔پی ڈی پی یوتھ نے وزیر اعلیٰ کے آنے پر خوش آمدید کہا۔یہ میٹنگ آج مہور میں ہوئی جس میں پی ڈی پی کے یوتھ ورکر مشتاق ملک،رفعی شاہ،فاروق ملک،سورج پرتاپ سنگھ،شبیر ناگ،محمد آصف خان وغیرہ موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ ضلع ریاسی کے لوگوں کیلئے بلخصوص مہور کی عوام کیلئے خوشخبری ہے۔انہوں نے پی ڈی پی ضلع صدر ریاسی شفیق رحمان بٹ کا شکریہ ادا کیا ۔
آٹے میں پلاسٹک کی ملاوٹ ،مہور کی عوام پریشان
زاہد ملک
مہور// مہور کے مختلف جگہوں سے لوگوں نے شکایت کی ہے آٹے میں پلاسٹک کی ملاوٹ ہے۔لوگوں کا کہنا ہے ایک کلو میں تقریباً 300گرام پلاسٹک کی ملاوٹ ہے۔جب کہ سرکاری سٹوروں کے آٹے میں پلاسٹک دیکھی گئی لوگوں نے دکانوں کے آٹے میں بھی جانچ کرنا شروع کر دی۔گزشتہ روز لوگوں نے مہور میں مظاہرے بھی کئے اور اس ضمن پر ایس ڈی ایم مہور سے ملاقی بھی ہوئے۔مہور کے الگ الگ مقامات جیسے اڑبیس،وندارہ،شکاری،بگا گنڈی سے لوگوں نے شکایت کی ہے آٹے میں پلاسٹک کی ملاوٹ سے لوگ سخت پریشان ہوگئے ہیں۔علاقہ میں لوگ زیادہ آٹے پر ہی گزارا کرتے ہے اور کھانے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔اس سے لوگ سخت دکھی ہوگئے ہے۔مقامی لوگوں کا الزام ہے اس وقت تک اس مسئلے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی ہے اور سرکار سے مانگ کی ہے فوری طور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔اس حوالے سے جب ایس ڈی ایم مہور یاسین چودھری سے بات کی تو انہوں نے لوگوں کی اس شکایت کو درست قرار دیا اور کہا اس مسئلہ پر انہوں نے فوڈ کنٹرولر کے انسپکٹر ریاسی کو مہور میں بلایا اور آٹے کا سمپل جانچ پڑتال کیلئے جموں بھیجا گیا اور لوگوں کو ہدایت دی وہ تب تک اس آٹے کو استعمال نہ کریں جب تک اس کی رپورٹ نہیں ملتی اور انہوں نے مزید بتایا سٹوروں میں جو آٹا بھیجا گیاہے وہ تب تک اس کو سپلائی نہیں کرے گے جب تک سمپل کی رپورٹ نا ملے۔
کیشواں۔ سراوائیں سڑک کی خستہ حالی، عوام برہم
کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ سے کیشواں۔ سراوائیں کو جانے والی سڑک نہایت ہی ناگفتہ حالت کی شکار ہے،جس سے مسافروں کو کافی پریشانیوںکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علاقہ کے عوام نے اس لنک روڈ کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔علاقہ کے لوگوں کے ایک گروپ نے کہا کہ گُذشتہ کئی برسوں سے اس سڑک بشمول لنک روڈوں کی حالت کافی خستہ ہے کیونکہ متعلقہ حُکام اس سڑک کی مرمت کرنے میں ناکام رہی ہے۔مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ اس پوری سڑک کی تعمیر کا کام متعلقہ حُکام نے در دست لی تھی لیکن سڑک پر میکڈم بچھانے میں ناکام رہنے کی وجہ سے سڑک کی حالت ناگفتہ رہی ہے۔ سرون کے ایک مقامی شخض نے کہا کہ معمولی سی بارش سے اس پوری سڑک پر لوگوں کا چلنا مشکل بن جاتا ہے۔اس سڑک پر جگہ جگہ گڑھے بن گئے ہیں۔اُس نے مبینہ الزام لگایا کہ متعلقہ حُکام اس سڑک کی تعمیر و مرمت کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیںاور پسیاں گر آنے کے خدشہ سے اس سڑک کی تعمیر مکمل ہونے میں کافی مشکلات آتے ہیں۔مقامی لوگوں کے ایک گروپ نے بتایا کہ یہ پوری سڑک زیر تعمیر اوربغیر میکڈم کے ہے۔گروپ نے بتایا کہ معمولی سی بارش میں اس سڑک پر پھسلن پیدا ہو جاتی ہے، جسکی وجہ سے اس پر حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی خستہ حالی اور ناقص بد رو سسٹم کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک او رمقامی شخض نے کہا کہ سڑک پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حرکت میں بھی خلل پڑ جاتا ہے۔مقامی لوگوں نے تعمیرات عامہ کے وزیر مملکت سنیل شرما ،ضلع ترقیاتی کمشنر اور متعلقہ حُکام سے سڑک کی فوری مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ،تاکہ لوگوں کو راحت نصیب ہو۔
کشتواڑ میں پری ریکروٹمینٹ ٹریننگ کا انعقاد
کشتواڑ//ضلع کے مختلف مقامات جیسے کہ مغل میدان ،چھاترو،چھاس، چنگام اور نواپاچی میں فوج کی جانب سے منگل کے روز سے پری ریکروٹمینٹ ٹریننگ کا انعقادکیا گیا، جس میں 42۔ اُمیدواروں نے انڈین آرمی کے بہترین انسٹریکٹروں کے زیر تربیت دونوں تحریری اور جسمانی ٹیسٹوں میں کوالیفائی کیا ہے۔اس تربیت کا مقصد ضلع کے نوجوانوں کو سیکورٹی فورس میں اپنے کئیر ئیر کا انتخاب کرنا اور انہیں آنے والی بھرتی ریلی میں شرکت کرنے کے لئے مطلوب تمام معاونت فراہم کرنا ہے۔اس تربیت سے نوجوانوں کو اپنے ذاتی اور سماجی روابط میں اضافہ کرنے کا موقعہ مل جائے گا۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے یہ پروگرام منعقد کرنے کی کافی ستائش کی ا ور مستقبل میںبھی ایسے مزید ایونٹ منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
چناب خطے میںغربت ،پسماندگی اورمحرومیت سبز۔زعفرانی اتحادکی دین:سروڑی
غلام نبی آزادنے جموں وکشمیرمیںتعمیروترقی کے میدان میں انقلاب لایا
ٹھاٹھری//پارٹی کے ترقیاتی ایجنڈے کواُجاگرکرتے ہوئے جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ورکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی کہاکہ قدرتی وسائل کے خزانے سے مالامال ہونے کے باوجودخطہ چناب کوپی ڈی پی۔بھاجپامخلوط سرکارنے دانے دانے کامحتاج بنایاہے۔خطہ میں افلاس، پسماندگی اورمحرومیت موجودہ مخلوط سرکارکی دین ہے۔یہاں ٹھاٹھری میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سروڑی نے کہاکہ پی ڈی پی بھاجپانے لوگوں کاغصہ حاصل کیاہے اوراب لوگ انہیں مسترد کردیں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ اس دورمیں کورپشن، گھوٹالے اورناہلی کابول بالارہاہے۔اُنہوں نے کہاکہ پچھلے ساڑھے تین برسوں سے حکومت کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے اور لوگ حکمران جماعتوں کوآنے والے وقت میں سبق سکھاکراقتدار سے نکال باہرکردیں گے۔سروڑی نے کہاکہ ریاست میں اگلی سرکارکانگریس کی ہوگی اس میں کوئی دورائے نہیں لیکن یہ سرکارکتنی مضبوط ہوگی اسے حاصل منڈیٹ کتنامضبوط ہوگایہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگ غلام نبی آزادکوآئندہ اسمبلی انتخابات میں مضبوط طاقت دیں گے تاکہ عوام کو درپیش مصائب سے نجات مل سکے۔سروڑی نے کہاکہ غلام نبی آزادنے جموں وکشمیرمیں تعمیروترقی کاروایتی قصہ ختم کرتے ہوئے یقینی معنوں میں ترقیاتی انقلاب لایااوراپنے مختصرسے دورِ اقتدار میں دہائیوں پرانے دورکوپھیکاکردیااورریاست میںتعمیروترقی کی ایک ایسی رفتاردی جس کی کوئی مثال پیش نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے ریاست کے تینوں خطوں کی مجموعی تعمیروترقی کاآغازکیااورانصاف پہ مبنی حکمرانی کی مثال پیش کی۔اُنہوں نے کہاکہ ترقیاتی ایجنڈے کی بدولت غلام نبی آزادنے لوگوں کے دِلوں میں راج کیااورآج بھی لوگ انہیں بڑی تڑپ واحترام سے یادکرتے ہیں اوت بڑی بے صبری سے انہیں دوبارہ ووٹ کی طاقت سے بھرپورمنڈیٹ دینے کیلئے بیتاب ہیں۔سروڑی نے کہاکہ ہم نے ترقی کوایک گفتگوبنایااور اس کے ثمرات کوجموں اورسرینگرشہرکی حدود تک نہ رکھتے ہوئے پوری ریاست میں تعمیروترقی اورخوشحالی کادائرہ وسیع کیا۔سروڑی نے آزاددورنے تاریخ سازاقدامات کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ نئے سب ڈویژن،تحاصیل ،بلاک کاقیام عمل میں لاناایک انقلابی قدم تھا۔انہوں نے کہاکہ دیہی عوام کے مصائب کابخوبی احساس کرتے ہوئے کانگریس دورمیں تعمیروترقی کانیاانقلاب آیا۔لیکن موجودہ مخلوط سرکارکے دورمیں خطہ چناب ہرمحاذ پرامتیاز کاشکاربنادیاگیااورتعمیروترقی کاسلسلہ تھم ساگیاہے۔اندروال اسمبلی حلقہ اور خطہ چناب کے عوام کوسراہتے ہوئے سروڑی نے کہاکہ یہاںکے لوگوں نے ہمیشہ فرقہ پرست عناصرکومنہ توڑ جواب دیااورہمیشہ مسترد کیاہے جس کیلئے عوام مبارک باد کی مستحق ہے۔اُنہوں نے کہاکہ خطہ چناب کے عوام نے ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوبرقرار رکھااورپیارومحبت کاپیغام دیا۔۔سروڑی نے کہاکہ مفادپرستوں کوعوام نے پہچان لیاہے اور پچھلے قرےب چاربرسوں کی مصےبتیں جھیلتے جھیلتے لوگ اب پریشان حال ہیں اور مفادپرست اتحاد کوسبق سکھاناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کے ان کے وعدوں کے غباروں کی ہوانکل چکی ہے اوریہ سرکار ملازمین، عام لوگوں، رہبرتعلیم اساتذہ ، ڈیلی ویجروں، عارضی ملازمین ،ودےگرکے علاوہ بے روزگارنوجوانوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے جبکہ ریاست میں بدامنی کاماحول ہے، قیامِ امن میں سرکارناکام ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کی ایک سنہری تاریخ ہے، جوایک واحد سیکولر جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوامی خواہشات کاہمیشہ احترام کیاہے اورکانگریس ہی عوام کی پسندیدہ جماعت ہے ۔اس موقع پردےگران کے علاوہ اصغرحسین کھانگی، محمد اقبال تیلی، عبدالرزاق، مشتاق احمد، نور محمد، غلام حسین بٹ، نیک عالم، اوم پرکاش بھگت، محمد رفیع، عابدحسین، رشید مغل، چوہدری عبدالکریم، بلال احمد شیخ اور ٹھاٹھری کے دےگرکارکنان موجودتھے۔