راجوری// راجوری میونسپل حدود میںسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی لوگوںنے کہاکہ رات کو اس قدر اندھیرا ہوتاہے کہ چلنے کیلئے راستہ تک نہیں دکھتا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ قصبہ کے میونسپل حدود میں کتوں کی تعداد میں روز مرہ اضافہ ہورہاہے جوعوام کے لئے پریشانی کاسبب ہے ۔ان کاکہناہے کہ اگر کسی کو رات کے وقت چلنا پڑ جائے تو ہر طرف اندھیرا ہوتاہے اور کہیں روشنی کا انتظام نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کئی لوگ رات کو گر پڑتے ہیں اور کتوں کا خوف بھی رہتاہے ۔ مقامی لوگوںنے ڈپٹی کمشنر راجوری سے اپیل کی ہے کہ وہ میونسپل کمیٹی کے افسران کو سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کی ہدایت دیں تاکہ رات کو چلنے میں پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے اور نہ ہی کتوں کا خوف رہے۔