مینڈھر// مینڈھر کالج کے طلباء نے کلسٹر یو نیور سٹی کیمپس پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔طلباء نے ایک ریلی نکال کر حکام کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ دو سال قبل اس کیلئے ڈنہ شاہستار میں جگہ کا انتخاب بھی کیاگیا لیکن ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیاگیا ۔ احتجاج کی قیا دت دلشاد جٹ کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر حسنین صدیقی، سر تاج خان، سوہل خان، ظفر اقبال، عتیق با سط و دیگر ان مو جو د تھے۔ یہ ریلی مینڈھر قصبہ سے ہوتے ہوئے ایس ڈی ایم دفتر پہنچی ۔اس دوران طلباء نے کہا کہ دو سال قبل جموں یونیورسٹی کے حکام نے ڈنہ شاہستار کادورہ کیا اور کلسٹر یو نیو رسٹی کیمپس کیلئے جگہ کا معائنہ کیا لیکن دو سال گز رجانے کے بعد اس علاقے کا کسی دورہ تک نہیں کیا اور معاملہ کو التوا میں ڈال دیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ یہاں کے طلباء اعلیٰ تعلیم کی خاطر جموں ، سرینگر یا بیرون ریاست جاناپڑتاہے کیونکہ یہاں اس کی سہولت نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی کیمپس نہ کھلنے کی وجہ سے نئی نسل متاثر ہورہی ہے ۔ آخر پر طلباء نے ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم مینڈھر کو دیا۔