کشتواڑ//فٹ پاتھوں،گلیوں پر ناجائز تجاوزات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے کشتواڑ پولیس نے 36پولیس کاروائیوں میں 7افراد کو حراست میں لیا ہے۔ انکے خلاف عدلات میں کیس درج کئے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں پولیس نے غیر قانونی چلائی جا رہی ریہڑیوں کو بھی ضبط کیا ہے۔اسکے علاوہ پولیس نے کئی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا ہے اور موٹر وہیکلز ایکٹ کی خلاف ورزی کے پاداش میں انکے خلاف چالان کیا ہے۔گرفتار شدگان کے نام ارشد احمد ولد عزیز محمد گنائی ساکنہ بون استھان کشتواڑ، محمد مقبول ولد جمال دین سکنہ چنہنی اودھمپور، محمد اقرار ولد عبدالرحمان ساکنہ یو پی،عاصف حُسین ولد غلام رسول بھاگوان ساکنہ بھاگوان محلہ کشتواڑ، شاہجہاں ولد بشیر احمد ساکنہ واصر کُنڈ کشتواڑ، شبیر احمد ولد غلام محمد ساکنہ گورینل چھاترو، محمد اشرف ولد عزیز محمد، ساکنہ بیروار کشتواڑہیں۔پولیس نے موٹر وہیکلز ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 20گاڑیوں کو ضبط کیا ہے جبکہ30کے خلاف چالان دائر کیا ہے۔پولیس نے نوجوانوں خصوصاً موٹر سائیکل سوراروں کو صلاح دی ہے کہ وہ کریش ہیلمٹ کا استعمال کریںاور تیز رفتاری سے گُریز کریں۔ضلع کے سینئر سپرانٹنڈنٹ ابرار چودھری نے واضح کیا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے تیز رفتاری کے عادی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے گا۔