کشتواڑ//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر شیخ ناصر حُسین نے کہا ہے کہ پارٹی ریاست کے خصوصاً وادی چناب کے سماج کے کمزور طبقوں کی بھلائی کیلئے وعدہ بند ہے۔ان باتوں کا اظہار اُنہوں نے حلقہ اندروال کے سرتھل علاقہ میں گوجر طبقوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت والی مخلوط سرکار غیرب طبقوں کی بھلائی اقتصادی بااختیاری، مساوی تعلیم، تمدن کو فروغ اور ہر طبقہ کے لئے یکساں مواقعے فراہم کرتے کرنے کی وعدہ بند ہے۔مقامی ممبر اسمبلی کو اس طبقہ کو فراموش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا مذکورہ ایم ایل اے نے اس طبقہ کا استعمال فقط ووٹ بینک کیلئے کیا ہے لیکن اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا۔ انہوں نے لوگوں کو موجودہ عوامی نمائندوں کے خلاف یکجا ہونے کی اپیل کی ۔اس موقعہ پر گوجر طبقہ کے کئی لوگوں نے پی ڈی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ناصر نے ان نئے لوگوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا سرکار نے طبقہ کی بھلائی کیلئے کئی سکیمیں لانچ کی ہیں، تاکہ ان کے طرز زندگی میں سدھار لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار کے کام کرنے کے طریقہ سے گورننس میں بہتری دکھائی دیتی ہے،جسکی وجہ سے لوگوں کی توقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب وہ پی ڈی پی کا دامن تھام رہے ہیں۔اُنکے ہمراہ سینئر پی ڈی پی لیڈران عبدالکبیر بٹ،عبدالرحمان کشمیری، جعفر حُسین گنائی، اختر میر، اور اعجاز بطخ ،سجاد حُسین، ارجُن شرما ،باجی بنیا،ارشاد احمد، یعقوب چودھری،عادل حسین، اورذاکر دیو بھی تھے۔