رام بن//ضلع کے تمام سرکار ی دفاتر بشمول ڈسٹرکٹ آفس کمپلیکس میترا میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ان دفاتر کا دورہ کرنے والوں کی شکایت ہے کہ انہہیں اپنے مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے دفاتر کے باہر انتظار کرنا پڑتا ہے۔ان کی یہ بھی شکایت ہے کہ ضلع آفس کمپلیکس میں واقع بیت الخلا کی حالت بہت ہی خراب ہے۔اتنا ہی نہیں کئی بیت الخلا مقفل پائی گئی ہیں۔ان کی شکایت ہے کہ بعض دفاتر کے ٹائیلٹ سگریٹ بٹوں سے بھرے ہوئے ہیں اور ان میں کوڑا کرکٹ جمع کیا گیا ہے۔ان لوگوں کی شکایت ہے کہ ضلع انتظامیہ صحت و صفائی کی طرف کوئی دھیان نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ ان دفاتر میں خواتین اور مردوں کیلئے علحیدہ علحیدہ واش روم نہیں ہیں،جبکہ کئی بغیر دروازوں کے ہیںجسکی وجہ سے خواتین کو واش روم اور ٹائیلٹ کا استعمال کرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔انکی یہ بھی شکایت ہے کہ ضلع انتظامیہ بار ہا یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ ٹائیلٹ کو صاف و ستھرا رکھنے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں لیکن زمینی سطح پر حالت کُچھ اور ہی ہے۔مکینوں نے یہ بھی شکایت کی ہے کہاولڈ ٹاون رام بن میں بیشتر سرکاری دفاتر میں ٹائیلٹ اور واش روم کی سہولیت دستیاب نہیں ہے۔