راجوری//پٹوارایسوسی ایشن کی چار روزہ ہڑتال اختتام پذیر ہوگئی۔پٹوار ایسو سی ایشن کے ضلع صدرراجوری افتخار حسین نے ڈاک بنگلہ راجوری میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی سرکار نے اگر ان کے مطالبات پورے نہ کئے تو وہ پھر سے احتجاج کاراستہ اختیا رکریںگے ۔انہوںنے کہاکہ اگلے دس دنوں کے اندر اندر حکومت کو ان کے مطالبات پورے کرنے چاہئیں نہیں تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریںگے ۔ انہوںنے کہاکہ نائب تحصیلدار کی براہ راست بھرتی پر پابندی عائد کی جائے اور ان کو محکمانہ ترقی دی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ تنخواہ گریڈ میں اضافہ کیاجائے اور پٹوارخانے تعمیر کئے جائیں ۔ انہوںنے حکومت کو انتباہ دیاکہ اگر مطالبات پورے نہ کئے گئے تووہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریںگے ۔ واضح رہے کہ پچھلے چار روز سے پٹواری ریاست بھر میں ہڑتال پر تھے ۔