مینڈھر//مینڈھر پولیس نے 3غیر ریاستی افراد کو شراب فروخت کرتے ہوئے پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔سنیچر کو ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ کی اطلاع پر مینڈھر میں چھاپہ مار کر تین غیر ریاستی اشخاص کو شراب سمیت گرفتار کیا گیا جن کی تحویل سے شراب کی27بھری ہوئی اور41خالی تھیلیاں ملی ہیں۔پولیس نے تینوں افراد کوگرفتار کر لیا جن کی شناخت راجندر پرشاد ،سنتوش کمار،باربر بردواج سکنہ ستیش گڑھ کے طور پر ہوئی ہے ۔اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔حالانکہ مینڈھر میں کچھ عرصہ سے شراب پر مکمل پابندی عائد ہے تاہم غیر ریاستی عناصر نے چوری چھپے یہ سلسلہ جاری رکھاہواہے ۔ایس ڈی پی او مینڈھر کا کہنا ہے کہ شراب پر پابندی کے باوجود بھی لوگ چوری چھپے دھندہ کر رہے ہیں جن پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس میں ملوث تین غیر ریاستی افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔