تھنہ منڈی // تھنہ منڈی پولیس نے گزشتہ چند دنوں میں غیر قانونی طور پر چل رہے 20 موٹر سائیکل ضبط کئے جبکہ 80 گاڑیوں کے چالان بھی کاٹے گئے ۔ سب ڈیویژنل پولیس آفیسر تھنہ منڈی افتخار احمد چوہدری کی ہدایت پر ایس ایچ او تھنہ منڈی انسپکٹر نذیر احمد ڈار نے اپنے دیگر عملہ کے ہمراہ راجوری۔تھنہ منڈی۔ شاہدرہ شریف اور بفلیاز روڈ پر جگہ جگہ ناکے لگاکر بنا کاغذات،بنا ڈرائیونگ لائسنس اور بنا ہیلمٹ چلنے والے 20 موٹر سائیکل ضبط کر لئے جبکہ اسی دوران 80 سے زائد چالان کاٹے گئے۔ ایس ایچ او تھنہ منڈی نے بتا یا کہ پولیس کو شکایات موصول ہورہی ہیں کہ کچھ نوجوان تیز رفتاری کے ساتھ موٹر سائیکل چلاتے ہیں جنکے پاس کاغذات بھی نہیں ہوتے ۔انہوںنے کہاکہ کوئی حادثہ ہونے کی صورت میں ان کی جان بھی جاسکتی ہے اس لئے پولیس ٹریفک نظام کیخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے ۔