رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی نے ا ین ایچ 44 پر ناشری سے بانہال تک کی کشادگی کے کام بشمول زیر تعمیر ٹنلوں پر ہو رہی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انکے ہمراہ تحصیلدار رام بن پرمود کمار کے علاوہ کنسٹریکشن کمپنیوں کے منیجر و انجینئر نے بھی تھے۔ڈی سی نے کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دہی کہ و ہ کام میں سرعت لائیں ،تاکہ پروجیکٹ بر وقت مکمل کیا جا سکے۔انہوں نے مقامی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ جاب و دیگر روزگارفراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کو فور لیننگ کام کے باقی ماندہ کام و دیگرمتعلقہ مدعوں سے واقف کیا، جن میں سے بعض کو موقعہ پر ہی حل کیا گیا اور بعض کو متعلقہ حُکام کو سونپا گیا ۔انہوں نے متعلقہ ایجنسیوں کو ملبہ صرف مقررہ مقامات پر ہی جمع کرنے کی ہدایت دی گئی اور شاہراہ کو ضروری مرمت اور دیکھ ریکھ کرنے کی بھی ہدایت دی، تاکہ ٹریفک کے آمد و رفت میں کسی بھی قسم کا خلل نہ پڑے۔ناشری سے رام بن اور رام بن سے بانہال تک قومی شاہراہ کی فور لیننگ این ایچ اے آئی کے فلیگ شپ پروگرام کا ایک حصہ ہے ۔جہاں پر رام بن سے بانہال تک کا کام ایچ سی سی لمیٹڈ کو سونپا گیا ہے وہیںگامون انڈیا لمیٹد ناشری سے رام بن سیکشن تک کی کشادگی کا کام کر رہی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ناشری سے بانہال کی سڑک دو بائی پاسوں (رام بن اور چندر کوٹ بائی پاس)پر مشتمل ہے۔