کشتواڑ//ضلع کے چیرجی علاقہ میں خواتین کی بااختیاری سے آگاہ کرنے کے لئے ایک لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔لیکچر میں خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں نہ صرف کیئرئیر کیلئے انہیں مساوی مواقعے فراہم کرنے پر زور دیا گیا بلکہ دیگر شعبوں میں بھی مساوی مواقعے فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔پروگرام میں کل ملاکر 55 خواتین نے شرکت کی۔اس موقعہ پر شرکا کو مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے شروع کی گئی مختلف سکیموں کی جانکاری دی گئی ۔مقامی لوگوں نے فوج کی اس کوشش کی کافی ستائش کی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے تہیہ دل سے کام کرنے کا حلف لیا ۔