مچیل یاترا منیجمنٹ کمیٹی کا وفد ڈویژنل کمشنر سے ملاقی
بے ضابطگیوں کی تحقیقات ،سال رواں کیلئے بہتر انتظامات کی یقین دہانی
ٰعظمیٰ نیوز
جموں / / سرو شکتی سیوک سنستھان کی مچیل یاترا منیجمنٹ کمیٹی کے ایک وفد نے منگل کے روز ڈویژنل کمشنر جموں سے ملاقات کیا ور انہیںمقامی و ضلع انتظامیہ کی جانب سے بنیادی کیمپ گلاب گڑھ پاڈر میں 2017 میں مچل ماتا کے یاتریوں کو ہیلی کاپٹر مہیا کرنے میں من مانیوںسے آگاہ کیا۔وفد نے بتایا کہ کس طرح سے مقامی ایس ڈی ایم،بی ڈی او،ایس ڈی پی او اورایس ایچ او ہیلی کاپٹر سروس کا انتظام کرنے پر اپنی مرضی سے ترجیحات کا استعمال کر رہے ہیں،جسکی وجہ سے پیشگی بکنگ کرنے والوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور بیس کیمپ میں کافی بھیڑ اکٹھا ہوئی۔وفد نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ کی من مانیوں سے لوگوں کو کافی مایوسی ہوئی۔ وفد نے مزید بتایا کہ جہاں تک ہیلی کاپٹر سروس کا تعلق ہے ،ہماری سنستھا نے یاتریوں کو سالانہ چمل ماتا یاترا میں شامل ہونے کیلئے مطالبہ کیا تھا ۔ڈویژنل کمشنر کو بتایا گیا کہ سنستھا نے یاتریوں کی سہولیت کیلئے2009 اور 2010 میں ہیلی کاپٹر سروس کا انتظام کیا تھا ،وفد نے بتایا کہ 2017 کے غلط منیجمنٹ کے پیش نظر سنستھا نے اتفاق رائے سے ایک قرارد اد پاس کرکے 2018 میں تمام معاملات اپنے ہاتھوں میں لینے کا فیصلہ کیا۔وفد نے بتایا کہ 2017میں جو دو ائیر انڈیا کمپنیوں نے خدما ت مہیا کیں ،نے سنستھا کو رائیلٹی ادا نہیں کی ہے۔اس موقعہ پر وفدف نے طے کرائی سے زیادہ کرائی وصول کرنے کے ثبوت کے طور پر ٹکٹوں کی فوٹو کاپیاں بھی پیش کیں اور کہا کہ مذکورہ کمپنیوں نے جی ایس ٹی کی چھوٹ کے لئے ریاستی سرکار کے ایس آر او 264 کی خلاف ورزی کی ہے۔ڈویژنل کمشنر نے وفد کو صبر و تحمُل سے سُنا اور معاملہ کی باریک بینی تحقیقات اوریاترا 2018 بغیر کسی پریشانی کے منعقد کرنے کی یقین دہانی کی۔ وفد میں سنستھا کے صدر نیک رام منہاس، ممبران رام سنگھ چوہان،سیوا رام ، سندیپ کمار،دنیش اروڑہ، وید پرکاشو غیرہ بھی شامل تھے۔
چسانہ میں قومی ایکتا میٹ کا اہتمام
فوج نے دیہی علاقوں میں خواتین کی بااختیاری کا پیغام پھیلایا
مہور //فوج نے مقامی لوگوں اور فوج کے درمیان رشتے مستحکم بنانے کیلئے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے چسانہ میں قومی ایکتا میٹ کا اہتمام کیا ، جس میں تمام طبقوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلس کا مقصد خواتین کی بااختیاری کی اہمیت کو اُجا گر کرنا تھا ۔میڈیا اور این جی او ’’ وی کئیر سوسائٹی ‘‘ کے صدر سوشیل شرما نے چسانہ ، سنگری، مالیکوٹ سانگلی کوٹ،باگانکوٹ اور ڈانڈکوٹ کی خواتین کو آگے آنے اور ایک ریلی منعقد کرنے کے لئے راغب کیا۔ریلی میں 80خواتین اور20مردوں نے شرکت کی۔شرکت کرنے والواں میں شریمتی پرشوتما دیوی، تحصیلدار چسانہ گلشن کمار، غلام علی ملک نائب تحصیلدار چسانہ بشیر احمد، سرپنچ چسانہ، جسنبیر سنگھ، سرپنچ گوٹہ فاروق، زیڈ ای او آفس،ہائر سیکنڈری سکول کے سٹاف، فوج کے اہلکار بھی شامل تھے۔اس موقعہ پر ایک مباحثہ بھی منعقد کیا گیا ،جس میں مقامی لوگوں نے متعلقہ سول انتظامیہ سے کئی مسائل اُجا گر کئے۔تحصیلدار چسانہ گلشن کمار نے لوگوں کو یقین دلایا کہ انکے اُبھارے گئے مسائل حل کئے جائیں گے۔سموٹ آرمی کے کرنل نے لیڈیز اور شرکا کو خطاب کرتے ہوئے انہیں اس پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں ہر ممکن بہتر معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔
رام بن کیبی پی ایل کنبوں میں شمسی لالٹینوں کی تقسیم کاری
محمد تسکین
بانہال //ضلع رام بن کے متعدد دیہات بشمول راج گڑھ، نیل باٹو،چملواس، ہالی میدان ،فگو اور اکھڑال کے خط افلاس سے نیچے کی زندگی بسر کرنے والے 120کنبوں میں میں فوج کی جانب سے شمسی لالٹین تقسیم کئے گئے۔فوج کی جانب سے توانائی بچانے کے مقصد سے یہ پروگرام آپریشن سد بھاونہ کے تحت منعقد کیا گیا ۔فوج نے ضلع کے ان بی پی ایل کنبوں میں روشنی بغیر کسی خلل کے فراہم کرنے کے لئے اقتصادی طور سے کمزور طبقوں میں سولر لائٹس فراہم کی ہیں۔ اس پروجیکٹ کے تحت استفادہ حاصل کرنے والوں کا انتخاب اقتصادی حالت کے پس منظر میں کیا گیا ۔ متعلقہ دیہات کے سرپنچوں،پنچوں و لمبرداروں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ استفادہ حاصل کرنے والے کنبوں نے اس نیک کام کیلئے اور انکی بنیادی ضرورت کا حل کرنے کیلئے فوج کا شکریہ ادا کیا ۔
چھاترو کشتواڑ میں طبی کیمپ کا اہتمام
کشتواڑ//ضلع کے چھاترو کے دور دراز علاقہ میں لوگوںکی طبی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے فوج کی جانب سے چھاترو میں ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپ کا مقصد خطہ کے مقامی لوگوں کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنا تھا جنھیں معمولی سی بیماری کیلئے کشتواڑ کا رُخ کرنا پڑتا تھا۔کیمپ میں 510مریضوں نے شرکت کی۔فوجی میڈیکل افسر و دیگر سٹاف کے ہمراہ ایک طبی کیمپ نے چھاترو میں لوگوں کو طبی خدمات فراہم کیں۔کیمپ میں لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی۔جنھوں نے فوج کی اس نیک کام کی کافی ستائش کی اور مستقبل میں بھی ایسے ایونٹ منعقد کرنے کی درخواست کی۔
گوجر بکروال کانفرنس کاٹھاٹھری میں کنونشن منعقد
سید اعجاز
سرینگر//جموں کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کی جانب سے خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری علاقے میں ایک روزہ کنونشن کا اہتمام کیا ہے جس میں گوجر بکروال کانفرنس کے لیڈران،علاوہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ریاست جموں کشمیر میں گوجر بکروال طبقے کی سب سے بڑی تنظیم گوجر بکروال کانفرنس کی جانب سے منگلوارکے روز خطہ چناب کے ضلع ڈودہ کے ٹھاٹری میں ایک روزہ کنونشن منعقد کیا ہے جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر سرکار سے خانہ بدوشوں کی فلاح و بہبودی،سیاسی ریزویشن،2006فارسٹ ایکٹ کے نفاذ ،نوکریوں اور ترقیوں میں رریزرویشن ،ٹرائبل سب پلان کی وقت پر واگزاری،ریاست کے تمام گوجر بکروال آبادیوں کے ساتھ ساتھ مزکورہ علاقے کے میں طبی وتعلیمی سہولیات رابطہ سڑکیں پینے کے پانی کی عدم دستیابی رکھنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ تقریب میں گوجر بکروال کانفرنس کے صدر حاجی محمد یوسف،جنرل سکرٹری محمد یاسین پسوال،صوبائی صدر محمد اسلم ،عبد الرشید سلام الدین بجار کے علاوہ کانفرنس میں شامل لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جنرل سکرٹری محمد یاسین پسوال نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ آبادی کے تمام مسائل حل ہونے خاموش نہیں رہے گا اور موجودہ سرکار خاص کر وزیر اعلیٰ طبقے کی ترقی میں سنجیدہ ہے یاد رہے کانفرنس نے چند ہفتے قبل جموں کے تمام گوجر بکروال آبادیوں میں جانکاری کیمپوں اور کنونشنوں کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا ہے جو ہر علاقے میں منعقد ہونے تک جاری رہے گا۔
بٹوت میں گورنمنٹ ڈگری کالج کا قیام ناگزیر
عوام کو وزیر اعلیٰ کی طرف سے کیا گیا وعدہ وفا ہونے کی امید
ارشد کاظمی
بٹوت// بٹوت میں پارٹی ورکران کے ساتھ منعقدمیٹنگ کے دوران پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ضلع رام بن کے یوتھ صدر شامون میر نے تحصیل بٹوت میںگورنمنٹ ڈگری کالج کے قیام کواشد ضروری قرار دیتے ہوے پارٹی ورکران کے ساتھ بٹوت کی عوام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بٹوت کی عوام سے بٹوت میں ڈگری کالج کے قیام کااپنا اور اپنے والدمرحوم کی جانب سے کیا ہواوعدہ ضرور پورا کریں گی۔ اس موقعہ پر میر نے مزید کہا کہ حکومت بٹوت کی عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ ہے لہذہ حکومت وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی سرپرستی اور ہدایت کے مطابق بٹوت کی عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کوحل کرنے کی خاطر ہر ممکن درکاراقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بٹوت میںبڑھتی بے روزگاری کا سنگین مسئلہ بھی حکومت کے زیر غور ہے اور اس مسئلہ کے حل کی خاطر ہم نے حکومت کوبٹوت اور گرد نواح کے علاقاجات میں مختلف نوعیت کے تعمیری ترقیاتی پراجیکٹوںکوجلد ازجلد شروع کرنے کی تجویز دی ہے جن میں بٹوت کو سیاحتی شعبے میں ترقی دینے ،بٹوت کو تعلیمی مرکزبنانے جیسے پراجیکٹ وغیرہ شامل ہیں۔ میرنے بغلہارہائیڈروپاورپراجیکٹ مرحلہ سوم اور ساولہ کوٹ کا بھی ذکر کرتے ہوے کہا کہ ہم نے ان بڑے تعمیری منصوبوں پر بھی حکومت سے جلد از جلد تعمیری کام شروع کرنے کی گزارش کی ہے تاکہ علاقے سے بیروزگاری کاخاتمہ کرنے میںمدد مل سکے۔