ڈوڈہ میں ٹریفک بیداری پروگرام کا انعقاد
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس نے عام لوگوں، ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو ٹریفک /روڈ سیفٹی کے اقدام کی جانکاری دینے کے لئے اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے اے ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈوڈہ ونے کمار کھلر نے قومی شاہراہ پر گنپت پُل ،پُل ڈوڈہ میں مسافروں، ڈرائیوروں اور کنڈکٹروںکے ساتھ رابطہ کیا مسافروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مسافروں سے ڈرائیوروںکو تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے اور اوُر لوڈنگ کرنے سے روکنے کا اصرار کیا۔انہوں نے مزید شرابی ڈرائیوروں سے ہوشیار رہنے کیلئے بھی کہا۔انہوں نے فرنٹ کیبن پر بیٹھے ہوئے مسافروں کو بھی خبر دار کیا کہ وہ دیکھیں کہ ڈرائیور کو نیند تو نہیں آتی ہے۔انہوں نے مسافروں کو اپنی ذمہ واریوں کا احساس کرنے کی درخواست کی، تاکہ سڑک حادثات کو کم کیا جا سکے۔اس موقعہ پر اے ایس پی ہیڈکوارٹرزڈوڈہ نے مہلک حادثات کو روکنے کیلئے لئے جانے والے احتیاطی تدابیر جیسے کہ ٹریفک قانون کی پاسداری ،گاڑی چلاتے ہوئے گاڑیوں کے بیچ میں دوری رکھنے، گاڑی چلاتین ہوئے کبھی بھی موبائیل فون کا استعمال نہ کرنے ، ٹو وہیلر چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال کرنے،گاڑی چلاتے ہوئے ہمیشہ سیٹ بیلٹ پہننے وغیرہ سے اُجا گر کیا ۔انہوں نے بلائنڈ موڑوں پر اور ٹیکنگ کرنے،تیز رفتاری گاڑیاں چلانے سے اجتناب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ٹریفک چیکنگ/ بیداری مہم کے دوران ٹریفک خلاف ورزیوں کے پاداش میں 10وہیکلز کا چالان کیا۔کیمپ کا اہتمام ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر کی نگرانی میں منعقد کیا گیا ۔
سلنڈر پھٹنے سے تین مضروب
زاہد ملک
ریاسی //ریاسی میں سلنڈر پھٹنے سے تین اشخاض زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اطلاع کے مطابق راکیش تھاپا ولد صوبہ رام ساکنہ ایکسچینج روڈ گاڈل، ریاسی کے گھر میں بدھ کی صُبح کو ایک سلنڈر کے پھٹنے سے تین زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کی پہچان رومیش کمار ولد جگن ناتھ ساکنہ ریاسی وارڈ نمبر5، عرم 36سال، وکرانت ولد یوگ راج ساکنہ ریاسی عمر 42سال اور رشپال ولد دولت رام عمر45سال ساکنہ ریاسی کے بطور کی گئی ہے۔تمام زخمیوں کا ضلع ہسپتال ریاسی میں علاج چل رہا ہے۔
قومی شاہراہ سے کٹنے کے بعد
بٹوت میں بے روزگاری کا مسئلہ مزید سنگین
ارشد کاظمی
بٹوت//کچھ عرصہ قبل کارو باری لہذسے اقتصادی طور خوش حال تحصیل بٹوت کے عوام کو موجودہ وقت میں بے روز گاری کے سنگین مسئلہ کا سامنا ہے۔ ایک لمبے عرصہ تک جموں سری نگر قومی شاہراہ پر مرکزی قصبے کی اہمیت کے حامل بٹوت تحصیل کے لوگ مقامی سطح پر مختلف کاروباری ذرائع سے منسلک ہوکر اپنے لئے روزگار پیدا کرتے آرہے تھے مثال کے طور پرکچھ لوگ جموں سری نگر شاہراہ پرمختلف اقسام کا کاروبارکر کے اپنے لئے روزگار کماتے تھے کچھ لوگ علاقے میں لمبے عرصہ سے زیر تعمیر رہے بڑے تعمیری منصوبوں میں محنت مشقت کر کے اپنی روزی روٹی کا بندوبست کرتے آرہے تھے مگریہ سلسلہ جموں سری نگر شاہراہ پر ناشری چنینی ٹنل کی تعمیرکی وجہ سے بٹوت کے شاہراہ سے کٹ جانے ا ورعلاقے میںزیر تعمیر رہے بڑے تعمیری منصوبوں کاتعمیری کام پایہ تکمیل پہنچنے پر ختم ہوگیا۔ لہذا جس کی وجہ سے مختصر سے عرصہ میںبٹوت و گرد نواح کے علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ہنر مند محنت کش اورتعلیم یافتہ طبقے کے لوگ اپنے روزگار کے ذرائع سے محروم ہوکرنئے روزگار کی تلاش کی کشمکش کی زندگی جینے پر مجبور ہوگے ہیںلہذا اس نوعیت کے حالات کے چلتے درپیش مسائل ومشکلات پر کشمیر اعظمیٰ سے بات کرتے ہوے لوگوںکاکہنا تھا کہ ہم سنگین نوعیت کی بیروزگاری کے مسئلے سے دوچار ہیں مگر انتظامیہ و حکومت ہمیں در پیش مشکلات کی جانب توجہ دینے کی ناہی زحمت گوارہ کررہی ہے اور ناہی ہم لوگوں کو متبادل روز گار کے ذرایعے دستیاب کرانے کی خاطر کسی قسم کے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ لہذا حالات سے مجبور وبے بسی کے شکار بٹوت کے لوگوں نے وقت کی حکومت سے نظرکرم کی التجاکی ہے۔
انتظامی یونٹوں کو فعال بنانے کیلئے دائر عرضی خارج
بھدرواہ//عدالت عالیہ نے بھدرواہ حلقہ میں انتظامی یونٹوں کو فعال بنائے جانے کے حوالہ سے دائر مفاد عامہ عرضی کو مشروط طور خارج کر دیا ہے ۔ کانگریس سیکرٹری ندیم شریف نیاز کی طرف سے دائر پٹیشن میںچنگا ، کلہوتراں ،چلی پائین ، چنتہ بھالڑا میں تحصیل قائم کرنے اور ملوٹھی ، سیری، پنیجہ، گوڑاکھا میں نیابتیں نیزاٹھکار ،چنتہ بھالڑا اور سنو میں سی ڈی بلاکوں کے قیام کے حوالہ سے دائرعرضی کی سماعت کے دوران جسٹس الوک ارادھیہ کی عدالت میں عرضی دہندہ کے وکیل کی دلیل دی کہ یہ معاملہ پوری طرح سے ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کے او ڈبلیو پی نمبر:1497/2015جسکا فیصلہ مورخہ29-12-2016 کو ہوا تھا اور بھیلہ میں تحصیل فعال بنانے کیلئے تحصیلدار تعینات کرنے کے ڈویژن بینچ کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایات کے پس منظر میں حل کیا جاسکتا ہے۔تاہم سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ سرکاری حکمنامہ نمبر :Rev (S) 242 of 2012 بتاریخ 21-10-2014 پر ریاستی کابینہ نے نظر ثانی کی ہے ا ور اسے واپس لیا گیا ہے۔عدالت نے دونوں اطراف کے دلائل سُننے کے بعد پٹشن خارج کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اگر سرکار ی حُکم نمبر Rev (S) of 242 of 2014 بتاریخ 21-10-2014 فعال ہے تو اُس صورت میں مجازحُکام کوفیصلہ کی تصدیق شدہ کاپی موصول ہونے کے چار ہفتوں کے اندر اندر فیصلہ لینا ہوگا ۔
الوداعی تقریبا ت کا اہتمام
گلزار احمد شان
زاہد بشیر
گول// ہائر سکینڈری سکول گول میں آج انچارج زیڈ ای اوگول گلزار احمد شان کے اعزاز میں الوادعیہ کا اہتمام کیا گیاجہاں پر زون بھر سے آئے ہوئے اساتذہ کرام نے حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی پی او گول محمد امین بٹ ، پرنسپل ہائر سکینڈری سکول گول نانا جی تکو مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے ۔ اس موقعہ پر اساتذہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بعد میں گلزار احمد شان کو تحفے پیش کئے ۔مقررین نے گلزار احمد شان کو با عزت سبکدوشی پر انہیں مبارک باد پیش کی ۔اس موقعہ پر گلزار احمد شان نے کہا کہ جس طرح سے انہوں نے اپنی ذمہ داری ملازمت میں پیش کیں اور وہ آگے کی جانب بھی اپنے آپ کوعوامی فلاح وبہبود کے لئے وقف کریں گے ۔انہوں نے اس موقعہ پر عوام کا شکریہ ادا کیا ۔
منگت اللہ زوہد
زاہد بشیر
گول// آئی ٹی آئی گول میں بھی سینئر سپروائزرمنگت اللہ زوہد کی سبکدوشی پر ایک تقریب کا اہتمام ہوا جس میں ایس ڈی ایم گول پنکج مگوترہ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے جبکہ اس موقعہ پر سپر انٹینڈنٹ آئی ٹی آئی گول مشتاق احمد کی صدارت میں یہ تقریب منعقد ہوئی جہاں پر پورے عملہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر آئی ٹی آئی کے ملازمین نے پُر نم آنکھوں سے دفتر سے منگت اللہ کو خصت کیا اور آئی ٹی آئی میں ایک تقریب منعقد کی جس میں انہوں نے کہا کہ جس طرح سے منگت اللہ نے دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دئے اور با عزت سے سبکدوشی ہوئے ہر ایک کو اس طرح کے مواقعے نصیب ہو ۔ بعد میں منگت اللہ کو قافلہ کی صورت میں گھر پہنچایا جہاں پر انہیں تحائف پیش کئے اور گھر میں طعام کا انتظام کیا گیاتھا اور انہیں با عزت طریقے سے سبکدوش ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔
نثار حسین شیخ گندو
اسحٰق عارف
گندو// محکمہ زراعت میں 32 سال سروس کرنے کے بعد آج نثار حسین شیخ بطور فیلڈ اسسٹنٹ نوکری سے سبکدوش ہوئے۔اس سلسلہ میں ایک الوداعی تقریب ضلع دفتر کشتواڑ میں منعقد ہوئی جس میں ضلع آفیسر محمد الیاس گتو، ضلع ٹریجری آفیسر عرفان مجید ملک، عارف حسین ایگریکلچر اسیسٹنٹ کے علاوہ محکمہ کے ملازمین و قریبی ساتھیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ نے جس ایمانداری ودیانتداری سے اپنی خدمات انجام دیں ہیں انہیں یاد رکھا جائیگا۔ اس دوران محکمہ کی طرف سے انہیں پھولوں کی مالائیں پہنا کر رخصت کیا۔دریں اثناء اسے ایک قافلہ کی شکل میں اپنے آبائی گائوں تیندلہ جکیاس پہنچایا گیا۔اس موقع پر ریٹائر زیڈ ایس او عبدالمجید ملک، رہبر تعلیم ضلع صدر اسحا ق رشید ملک، سابق سرپنچ لیاقت علی شیخ ، ماسٹر فرحت عباس میر، یونس سلیم میر، ارشد حسین میر ، عبدالطیف بٹ ،جا ن محمد نیائک، محمد یٰسین میر،جاوید اختر وانی، محمد عباس ڈار، مسرت وانی ،شبیر شیخ ودیگر لوگوں نے شرکت کرکے ان کی خدمات کو اجاگر کیا اور مبارکباد پیش کی۔
کلدیپ کمار رینہ
بانہال // زونل ایجوکیشن آفیسر بانہال کلدیپ کمار رینہ اپنی چالیس سالہ سروس کے بعد بدھوار کو نوکری سے سبکدوش ہو گئے ۔اس سلسلے میں ان کی سبکدوشی پر ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس موقعہ پر مقررین نے محکمہ تعلیم میں ٹیچر سے لیکر زونل ایجوکیشن آفیسر تک کے خدمات کو سہراتے ہوئے اْنہیں ایک اچھا استاد اور آفیسر قرار دیا۔جنرل لائن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زونل صدر بانہال فاروق احمد خان نے اس موقع پر کلدیپ کمار رینہ کی خدمات کو سہراتے ہوئے انہیں ایک باصلاحیت آفیسر قرار دیا ۔مقررین نے انہیں آگے کی زندگی امن اور چین کے ساتھ گذارنے کی دعا کی -اس موقع پر زونل ایجوکیشن آفس بانہال میں تعینات عملہ کے علاوہ زونل پلانگ آفیسر بانہال محمد سلیم شاہ اور زون کے دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔کلدیپ کمار کو بعد میں اعزاز کے ساتھ محکمہ کے عملہ کے ہمراہ اْن کے گھر واقع جموں روانہ کیا گیا ۔
عبدالرشید
رام بن //آئی آر پی 16ویں بٹالین ، رام بن نے سب انسپکٹر عبدالرشید کے اعزاز میں 37 سال کی خدمات مکمل کرنے کے بعد سبگدوش ہونے پر ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں بٹالین کے افسروں اور جوانوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںایس ایس پی ، کمانڈنگ افسر آئی آر پی16ویں بٹالین ا ے کے مہاجن نے سبگدوش ہو رہے افسر کو اپنی خدمت کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارک باد دی ۔انہوں نے افسر کی خدمات کی کافی ستائش کی اور ریٹائر منٹ کے بعد خوشحال زندگی کی دعاکی۔