گندو// گندوبھلیسہ کے چلی بالا کوٹی کے عوام نے محکمہ آر اینڈبی کے خلاف سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ انتظامیہ و محکمہ اور کچھ لیڈارن اس گائوں کو نظرار انداز کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مرکزی سرکار کی طرف سے سی آر ایف کے تحت چلی بالا سے لاکھن سڑک کا تعمیری کام جاری ہے لیکن محکمہ گائوں کو اس رابطہ سڑک کے ساتھ نہیں جوڑ رہی ہے اور اس سڑک کو پہلے کورنل سے لاکھن کی طرف تعمیر کر رہی ہے جس میں کوئی بھی گائوں نہیں پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس گائوں کو رابطہ سڑک کے ساتھ جوڑ کر پھر لاکھن کو جوڑا جائے جس سے ہزاروں کی تعداد پر مشتمل لوگوں کا اس سڑک سے فائدہ ملے گا اور جہاں سے انتظامیہ اس سڑک کو تعمیر کر رہی ہے وہاں سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہے ۔کوٹی گائوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اس گائوں کو رابطہ سڑک کے ساتھ نہیں جوڑاگیا تو تمام لوگ احتجاج کا راستہ اپنائیں گے،اس سے قبل بھی مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے کئی بار کہا تھا کہ اس گائوں کو رابطہ سڑک کے ساتھ جواڑ جائے اس سلسلہ میں آج تحصیلدار گندو نے بھی ایک دورہ کیا جس میں مقامی لوگوں کا ایک وفد جس کی قیادت چوہدری نور حسین کر رہے تھے نے تحصیلدار سے کہا کہ اس گائوں کو اربطہ سڑک کے ساتھ جواڑ جائے ۔مقامی وفد کو تحصیلدار گندو نے یقین دلایا کہ وہ محکمہ آر انیڈبی کے ملازمین کے ساتھ بات کریں گیاور اس معاملہ کا کوئی حل نکالا جائے گا تا کہ رابطہ سڑک کو ان گائوں سے جورا جائے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ہم محکمہ کے اعلی افسران سے بھی ملیں گے تا کہ اس گائوں کو رابط سڑک کے ساتھ جواڑ جائے ،اس سلسلہ میں محکمہ کے ایکس ای این جگل سنگھ نے لوگوں کو یقین دلایا کہ مرکزی سکیم کے تحت کو ٹی گائوں کو رابطہ سڑک کے ساتھ جوڑا جائے گا۔