ریاسی //اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ایم وائی ملک نے افسروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ ڈیرا اور کانجلی پنچایتوں میں ایم جی نریگا کے تحت انجام دی ہوئی ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا،جن پر ایک کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے۔ ان کاموںمیںکانجالی اور ڈیرہ بابا میں کریٹ ورکس ، شپنو میں تالاب، سورگلی محلہ سے نالیاں اور گلیاں ،ڈیرہ میں نالیوں کا کام اور ڈیرہ بابا میں متعلقہ کام شامل ہیں۔ٹیم نے وارڈ نم بر ایک میں کھدائی کے کام ، مڈل اسکول ،دریائے چناب کے نزدیک گلیوں ، نالیوں کی تعمیر اور پنچایت ڈیرہ باباب میں متعلقہ کاموں اور تھنول میں اسی نوعیت کی کاموں کا بھی معاینہ کیا ۔اس دوران گرام سبھا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پردھان منتری آواس یوجنا اور دیگر بہبودی سکیموںکے تحت باقی ماندہ استفادہ حاصل کرنے والوں کی ایک تفصیلی سروے منعقد کرنے کے علاوہ ترقیاتی کاموں کی شناخت کرنے کی بھی ہدایت دی ۔اس موقعہ پر ورکروں میں جاب کارڈز تقسیم کرنے کے علاوہ لوگوں کو سرکار کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف پروگراموں اور سکیموں کی جانکاری دی گئی ۔