نیشنل ٹریڈ یونین فرنٹ ڈوڈہ کا اجلاس
مجوزہ پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل
ڈوڈہ//آئندہ پیر 5مارچ کو نیشنل ٹریڈ یونین فرنٹ ڈوڈہ کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ضلع سطح کے تمام آ نگن واڑی ورکرس و ہیلپرس شرکت کریں گے ۔پریس کے لئے جاری ایک ریلیز کے مطابق تمام ورکران صبح 10بجے ڈاک بنگلہ ڈوڈہ میں جمع ہو ں گے اور ریاستی صدر غفور ڈار کی قیادت میں ایک جلوس ڈاک بنگلہ سے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کے دفتر تک مارچ کی شکل میں جائے گا اورایک میمو رنڈم ڈپٹی کمشنر اور پروگرام آفیسر ڈوڈہ کو پیش کیا جائے گاجس میں تنخواہ بڑھانے کی مانگ کی جائے گی اس کے علاوہ ایک اور پروگرام اسی بینر تلے 7مارچ کو ایک جلوس غفور ڈار کی قیادت میں پی ایچ ای دفتر ڈوڈہ سے نکالا جائے گاجس میں تمام محکمہ جات کے ڈیلی ویجر شرکت کریں گے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کے دفتر جائے گا اور اپنی مانگوں و بقایا تنخواہوں کے بارے میں مانگ کریں گے۔لہذا تمام آنگن واڑی ہیلپر ورکر س اور ڈیلی ویجرس کو مقررہ تاریخوں پر پروگراموں میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔یہ فیصلہ میں میٹنگ میں لیا گیا جس میں ضلع صدر بر کت علی کے علاوہ نائب صدر پون سنگھ،جنرل سیکریٹری کیول کرشن،آ رگنائزر مشتاق احمد ،محمد حفیظ،نریش سنگھ ،شمشیر سنگھ،عطا محمد ، اور آنگن واڑی ورکرس ضلع صدر انوارہ کے علاوہ ربینہ بیگم،رابیہ بیگم، شاہرہ بیگم ،کرنا دیوی، اور بالا دیوی نے شرکت کی۔
ٹھاٹھری ہماچل سڑک کی تعمیر
ڈی پی آر کی منظوری پر بھلیسہ میں خوشی کی لہر
رفیع چوہدری
گندو// مرکزی سرکار کی طرف سے ٹھاٹھری کال جگسیر کلہوتران ماکن چچول سڑ ک کو قومی شاہراہ کی ڈی پی آر کی منظوری دیئے جانے پر گندو بھلیسہ کی عوام میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے ایم ایل اے بھدوارہ دلیپ سنگھ پریہار کا شکراد اد کیا کہ انہوں نے ایک تاریخی کام کیا ہے۔ بی جے پی سینئر لیڈر جاوید احمد زرگر نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا کہ ایم ایل اے بھدوارہ نے اس سڑک کی ڈی پی آر منظور کروا کر بھلیسہ کے عوام کا دل جیت لیا ہے اور عوام و پارٹی کارکنان میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ٹھاٹھری گندو سڑک کے لئے مرکزی سرکار کی طرف سے 22سو کروڑ روپے منظور ہو ئے ہیں یہ سب ایم ایل اے بھدوارہ کی محنت کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال کے وقت میں ایل ایل اے بھدوارہ نے کئی اہم کام انجام دیئے ہیں لیکن مرکزی سرکار سے اتنے بڑے پروجیکٹ کو منظور کرو انے کے لئے بھلیسہ کی عوام ایم ایل اے بھدوارہ و مرکزی سرکار کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ زرگر نے کہا کہ اس قومی شاہراہ کے تعمیری کام سے ہزاروں کی تعداد میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے علاوہ کے ساتھ مزدور طبقہ اور تجارت کو بھی کافی فائدہ ملے گا۔
درناسی تھورو میں پانی کی قلت، لوگ پریشان
زاہد ملک
مہور//ضلع ریاسی کی تحصیل تھوروکے درناسی میں لوگوں کوایک ہفتے سے پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامناکر نا پڑ رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق درناسی گائوں میں لگ بھگ ایک ہفتہ پہلے پانی سپلائی ہواتھااوراس کے بعدپانی کی سپلائی نہیں کی گئی ہے جس سے لوگوں کوچارکلومیٹردورسے پانی لاناپڑرہاہے۔اس سلسلے میںمیڈیاکوجانکاری دیتے ہوئے محمدفاروق ،محمدشفیع ،محمدارشاد،محمدراشداورمحمداکرم نامی افرادنے کہاکہ محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے درناسی گائوں میں ایک ہفتے سے پانی کی سپلائی نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہاں پرمحکمہ نے ساری ذمہ داری لائن مینوں پرچھوڑرکھی ہے اوروہ اپنی ذمہ داری نبھانے میں رتی بھردلچسپی نہیں لیتے ۔انہوں نے کہاکہ متعددبارمحکمہ کے آفیسروں کوبتایاگیاہے کہ پانی کی سپلائی نہیں کی جارہی ہے لیکن اس کے باوجودپانی سپلائی نہیں کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ گائوں میں پائپوں کی بھی حالت نہایت ناگفتہ بہ ہے اوران کوبہتربنانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔انہوں نے متنبہ کیاکہ اگرجلدمحکمہ پی ایچ ای نے درناسی گائوں میں پانی کی سپلائی نہیں کی تومحکمہ کے خلاف احتجاج کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت آئے روزاخبارات میں بیان جاری کرتی ہے کہ وہ لوگوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کی وعدہ بندہے لیکن تھوروکے درناسی میں صورتحال اس کے برعکس ہے۔انہوں نے کہاکہ پانی جیسی اہم بنیادی ضرورت نداردہے اورمحکمہ کے ملازمین غفلت برتنے میں مشغول ہیں۔انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ وہ آرام پرست ملازمین کومتحرک کرکے لوگوں کوپانی سپلائی کی فراہمی یقینی بنائیں بصورت دیگراحتجاج کے سوالوگوں کے پاس کوئی چارہ نہیں بچے گا۔
پاڈر کشتواڑ قتل معمہ حل ، ایک گرفتار
کشتواڑ//ضلع پولیس نے پاڈر علاقہ میں ہوئے ایک قتل کیس کو حل کیا ہے اور مبینہ ملزم کو حراست میں لیا ہے۔پولیس کیس کے مطابق پولیس پوسٹ پدیارنہ کو مورخہ23 فروری2018 اطلاع ملی تھی کہ ایک محمد حُسین ولد سکندر بٹ ساکنہ سیر بھاٹہ، ڈول ،تحصیل ناگسینی ضلع کشتواڑ کی نعش پُر اسرار حالات میں دریائے چناب کے کنارے پڑی ہوئی ہے۔ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کشتواڑ سمیر جیلانی اور ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارترز نہار رنجن کی قیادت پر ایک ٹیم جائے موقعہ کے لئے روانہ ہوئی اور نعش کو اپنی تحویل میں لیا۔ معاملہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ایس ایس پی ابرار چودھری نے ایڈیشنل ایس پی پرربیت سنگھ کے ہمراہ بذات خود جائے موقعہ کا دورہ کیا ،نعش کا پوسٹ مارٹم ضلع ہسپتال میں کیا گیا اور پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر دفعہ 174 سی آر پی سی درج کیا۔ضلع ایس پی نے میڈیا کو کیس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ دوران تحقیقات پایا گیا کہ مورخہ17.02.2018 کو متوفی محمد حُسین اور ایک خاتوں ساکنہ کیجائی پاڈر ایک ٹرک زیر نمبر JK02-AA, 6701میں سوار ہوئے،جو کہ پاڈر کی جانب رواں تھا۔ جب وہ بارا موڑ کے نزدیک پہنچے تو سڑک بلاسٹنگ کی وجہ سے بند کی گئی تھی،جسکی وجہ سے دونوں وہاں رُکے۔اس دوران وہاں ایک اور ٹرک وہاں رُکا ۔ امتیاز احمد عرف بھولا ولد لسہ بٹ ساکنہ کیجائی پاڈر بھی وہاںپہنچ گیا ۔آپس میں باتیں کرتے ہوئے پہلے ٹرک والے سے پوچھا کہ آپ کے ٹرک میں کون ہے تو جب اُس نے ان دونوں اشخاض کی جانکاری دی تو محمد اقبال نے خاتون کو گالیاں دینا شروع کیں اور کہا کہ متوفی کے اس خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور کہا کہ میں کافی عرصہ سے اسکی تلاش میں ہوں ۔آج مُجھے موقعہ مل گیا ہے میں اُسے نہیں چھوڑوں گا۔اسکے ساتھ ہی وہ ٹرک میں داخل ہوگیا اور متوفی کو پیٹنا شروع کیا۔متوفی نے بچنے کے لئے کشتواڑ کا رُخ کیا ۔بھولا نے اسکا تعاقب کیا اور متوفی کو بے دردی سے مارا اورتب تک اُسکا پیچھا کیا جب تک وہ سینکڑوں میٹر ایک گہری کھائی میں جا گرا ،جہاں پر اسکی موت ہوئی۔ پولیس نے امتیاز احمد عرف بھولا کو گرفتار کیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔