ڈوڈہ //آئی ایس ایم ڈسپنسری ملہوری میں صحت سے متعلق ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام میڈیکل افسر ڈاکٹر کومل وزیر اور فارمیسسٹ سنجیت سنگھ نے تحت نیشنل آیوش مشن کے تحت منعقد کیا، جس میں عام لوگوں کو چھوت چھاتو غیر چھوت چھات والی بیماریوں کی جانکاری دی گئی۔اسکے علاوہ پروگرام میں صحت و صفائی ، جڑی بوٹیوں کے پودوں اور انکی کاشت کی اہمیت کے بارے بھی جانکاری فراہم کی گئی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ خواتین کے مختلف امراض کے بارے میں بھی مباحثہ کیا گیا ۔