ڈوڈہ //ضلع کے شوا میں پولیس کی جانب سے ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا گیا ،جس میں شوا و ملحقہ دیہات کے عوام نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان بہتر رشتے یقینی بنانا تھا ۔اجلاس کے دوران شرکا نے مختلف محکموں سے متعلق مدعے اُٹھائے ،جن میں کہلوٹ سے شوا تک کی سڑک پر میکڈم بچھانا۔فسٹ ایڈ سنٹر شوا کا درجہ بڑھا کر اسے معقول سٹاف فراہم کرکے پی ایچ سی بنانا ،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شوا میں تدریسی عملہ کی تعیناتی،آنے والے موسم گرما میں عام لوگوں کے پینے کے پانی کی سپلائی ٹینکروں سے کرنے، محضکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو بیج فراہم کرنااور انہیں فصلوں اور پودوں کی کاشت کی جانکاری دینا وغیرہ شامل ہیں۔ ایس پی آپریشنز نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں شرکا کو تعاون دینے اور پوہلیس کے ہاتھ مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ ضلع سے جرائم ،منشیات کی بدعت، مویشیوں کی سمگلنگ ،ناجائز شراب اور جنگلاتی پروڈکٹ کی سمگلنگ جیسے بدعات کا علاقہ سے خاتمہ کیا جا سکے۔شرکا کو ضلع پولیس کی جانب سے یقین دہانی کی گئی کہ وہ سماج سے جرائم اور رشوت خوری کی بدعت کا خاتمہ کیا جا سکے۔ اس موقعہ پر انہوں نے عوام سے تعاون کرنے کو کہا ،تاکہ علاقہ کو جرائم سے پاک بنایا جا سکے۔ضلع پولیس نے شرکا کو علاقہ میں امن اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کیلئے کہا۔