رام بن//رام بن ڈویژن میں متعدد واٹر ہینڈ پمپ بیکار پڑے ہوئے ہیں۔ضلع کے مکینوں کا الزام ہے کہ ان پمپوں کی مرمت میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے،جسکی وجہ سے مرمت کے دو مہینوں کے دوران ہی یہ پمپ ناکارہ بن کر رہ گئے ۔مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ علاقہ میں پینے کے پانی کی قلت کا مقابلہ کرنے کے لئے یہ ہینڈ پمپ بہت ہی اچھا کام کرتے تھے ۔ دوکانداروں ،عرائض نویس اور دیگر لوگوںنے شکایت کی کہ عدالت کمپلیکس ،بس اسٹینڈ ،رگھو ناتھ مندر ،پُرانی شاہی مسجد سیری میںنصب کئے گئے ہینڈ پمپ بیکار پڑے ہیں جن کی مرمت کی اشد ضرورت ہے تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہو ۔