گلابگڑھ کے متعدد گائوں برقی رو سے محروم
زاہد ملک
مہور//گلابگڑھ کے کئی ایک مقامات ابھی بھی بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔دیول ڈوگہ کے لوگوں کی شکایت ہے کہ محکمہ کی جانب سے گاؤں دیول تک تو بجلی پہنچائی گئی ہے لیکن دیول سے ڈوگہ کچھ ہی کلومیٹر دور ہے وہاں ایک طرف دیول کے لوگ بجلی کاا ستعمال کر رہے ہیں۔ ڈوگہ کے لوگ موم بتیاں جلا کر گھروں میں روشنی کرتے ہیں۔انہوںنے محکمہ پر الزام لگایاکہ انہیں محکمہ نے جان بوجھ کر نظر انداز کر دیا ہے۔وہیں برمیدار،نہوچ کے میلنہ،گمنیوگ،گل گل اور اوچھا کے لوگوں کی شکایت وہ بھی ابھی تک بجلی کے منتظر ہیں۔اگرچہ کاغذات میں نہوچ کے لوگوں کیلئے محکمہ کی جانب سے بجلی چل رہی ہے لیکن حقیقت میں صرف کھمبے اور ٹوٹی ہوئی ترسیلی لائنوں کے سوا کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا۔برمیدار کے لوگوں کی شکایت ہے کہ انہوں نے خود محکمہ کو مدد کر کے کئی سال پہلے کھمبے لائے تھے لیکن نہ ہی تو ان لوگوں کو کھمبے لانے کی مزدوری ملی اور نہ ہی بجلی۔مقامی لوگوں نے بجلی کے اعلیٰ افسروں سے مانگ کی ہے کہ ان کو قدم انسانی دور سے باہر نکالاائے اور بجلی کی سہولت فراہم کی جائے ۔
سارنہ میں خواتین کی بیداری کاکیمپ
ڈوڈہ// تحصیل بھدرواہ کے اپر سارنہ میں وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ایک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ کی خواتین نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔کیمپ میں کواتین کو مرکز ی حکومت کی جانب سے NHMOFC,NBCFDC, NHFDCاور ریاست جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے WEPسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی اور ان کو بتایاگیاکہ وہ بہت کم شرح سود پر قرضہ حاصل کرکے اپنا روزگار تلاش کر سکتی ہیں ۔اس موقعہ پر محمد اقبال ضلع منیجر وومن ڈیو لپمنٹ کارپوریشن ڈوڈہ ،رضا کار شاہدہ بیگم ،طالب حسین،آصف خان کے علاوہ علاقہ کے دیگر لو گ بھی موجود تھے۔
۔13 سے28 اپریل
اودھم پور میں فوج کی بھرتی ہوگی
اودھمپور//13اپریل 2018سے 28اپریل 2018تک دھار روڈ ااودھمپور میں فوج کی جانب سے تمام کیٹاگریوںبشمول سپاہی جنرل ڈیوٹی، سپاہی ٹیکنکل ،سپاہی کلرک، سٹور کیپر،سپاہی نرسنگ اسسٹنٹوںکی بھرتی کے لئے ایک بھرتی ریلی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔اس کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔اُمیدواروں کی سکریننگ 13اپریل 2018 سے ہر روز صُبح بوقت05:00بجے سے شروع ہوگی ۔تمام ااُمید واروں کو متعلقہ تحصیل/ضلع کے تاریخوں کے مطابق ریلی میں شرکت کرنا ہوگی۔ایڈمٹ کارڈ ریکروٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ سے دستیاب ہونگے۔ اُمیدواروں کی بھرتی کے لئے عمر کی حد یکم اکتوبر 2018 کو 17سال6 مہینے سے21سال مقرر کی گئی ہے۔قد163 سینٹی میٹراورتعلیمی قابلیت دسویں جماعت پاس معہ45فیصدی نمبرات متعین رکھی گئی ۔اعلیٰ تعلیم کے لئے کوئی فیصد شرح نہیں ہے۔ مزید تفصیلات آرمی ریکروٹمنٹ دفتربی سی روڈ ،ریہاڑی چوک ،جموں / سینک بورڈ آفس سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔
غرباء میں گرم ملبوسات تقسیم
ریاسی//بگا میں مقیم فوج کی ایک یونٹ نے بگا دھرماڑی اور گلاب گڑھ کے مقامی لوگوں اور یتیموں میں گرم کپڑے تقسیم کئے۔فوج نے ممبئی میں مقیم ایک این جی او گونج کے اشتراک سے ریاست جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوںمیںلوگوں کو موسم سرما کے دوران سہولیات اور آرام دینے کیلئے 159 سرمائی کپڑوں کے کٹس تقسیم کئے۔ اس موقعہ پر فوج نے مقامی لوگوںکو اپنے آس و پاس کو سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صاف و شفاف رکھنے کی جانب راغب کیا۔موضع بگا کے سرپنچ نے فوج اور این جی او گونج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے مقامی لوگوں اور بے سہارا لوگوں کو مدد فراہم ہوگی۔مقامی لوگوں نے کپڑے حاصل کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
پولیس تحقیقاتی افسروں کا تربیتی کورس اختتام پذیر
ایم ایم پرویز
ایم ایم پرویز
رام بن//پولیس کے تحقیقاتی افسروں کا ہفتہ بھر طویل تربیتی کورس ضلع پولیس لائنز میں پیر کے روز اختتام پذیر ہوگیا ۔تربیتی کورس میں پولیس کے سلیکشن گریڈ سے لیکر انسپکٹروں کی رینک کے 42اہلکاورں نے شرکت کی، جس دوران انہیں فوجداری کیسوں کی مکمل تحقیقات کے لئے درکار مختلف قوانین اور تحقیقاتی طریقہ کار پر جانکاری فراہم کی گئی۔سات روزہ کورس کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ،سائبر جرائم اور دیگر حالیہ قوانین کی جانکاری کے علاوہ جرائم کا پتہ لگانے میں حالیہ تکنیک کی جانکاری بھی فراہم کی گئی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی موہن لعل نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تربیت سے تحقیقاتی افسروں کو جرائم کے کیسوں کی تحقیقات کرنے میں مدد ملے گی۔تربیتی کورس کا اہتمام زیر نگرانی ایس ایس پی رام بن موہن لعل منعقد کیا گیا۔ سینئر افسران بشمول ایڈیشنل ایس پی مشتاق چودھری،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرزامتیاز احمد شان، ڈی ایس پی محمد رفیق گیری کے علاوہ چیف پراسکیوٹنگ افسررام بن جسونت راج،ایس پی او سجاد احمد بھٹ، پراسکیوٹنگ افسر انکُش گپتا اور یوگیش ناگپال نے بطور ریسورس پرسن اپنے فرائض انجام دئے اور تربیت حاصل کرنے والوں کوماہرانہ صلاح دی ۔
ٹاٹا موبائیل اور ٹریکس کی ٹکر میں ایک زخمی
زاہد ملک
ریاسی //ارناس میں ایک ٹاٹا موبائیل اور ٹریکس ٹکر میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن ارناسکو بذریعہ ٹیلیفون ایک اطلاع ملی کہ زیر نمبرJk14A 1766 ایک ٹاٹا موبائیل اور ایک ٹا ٹا ٹریکس زیر نمبر Jk20 7874 کے درمیان ڈگا کے مقام پر آپسی ٹکر ہوئی جسکی وجہ سے ٹاٹا موبائیل سڑک سے لُڑھک کر 200میٹر نیچے گر گئی ،جسکی وجہ سے ٹاٹا موبائیل کا ڈرائیور زخمی ہوا،جسکی پہچان محمد عارف ولد عبدالرشید ساکنہ راجوری کے بطور کی گئی ہے۔زخمی شخص کو فوری طور ارناس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ضلع ہسپتال ریاسی منتقل کیا گیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 12/2018درج کیا گیا ۔
ہلکے درجے کے تودے گرنے کی وارننگ
جموں//ایس اے ایس ای کی طرف سے ملی جانکاری کی بناپر بارہمولہ ، گلمرگ ، پھرکیاں ۔زیڈ گلی اور کپواڑہ ۔ چوکی بل ۔ٹنگڈار ، پونچھ ، راجوری ، ریاسی ، رام بن ، ڈوڈہ ، کشتواڑ، ادھمپور ، اننت ناگ ، کولگام ، بڈگام ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، گاندربل ، کرگل ، لیہہ اضلاع ، بانڈی پورہ ۔ کنزلون ۔ گریز سیکٹر اور سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ پر ہلکے تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے تودے گرا ٓنے والے علاقوں میںرہائش پذیر لوگوں کو احتیاطی اقدامات عملانے کی صلاح دی ہے ۔
’موجودہ دور میں عالمی بھائی چارہ ‘
ڈگری کالج رام بن میں سیمنار کا اہتمام
ایم ایم پرویز
رام بن//گورنمنٹ ڈگری کالج رام بن کے ادبی و تمدنی کلب کی جانب سے ’’موجودہ دور میں عالمی بھائی چارہ ‘‘کے موضوع پر ایک سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔سیمنار کی قیادت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر رویندر کمار تکو نے کی ،جس میں کالج کے سٹوڈنٹس و سٹاف نے شرکت کی۔سیمنار سے 20طلاب نے اپنے خیالات کا اظہار کرکے عالمی بھائی چارے کو فروغ دینے اور دنیا کو انسانی زندگی کے لئے ایک محفوظ زون بنانے کی تلقین کی۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹررویندر کمار تکو اور کنونیئرپروفیسر ایس اے گنائی نے بھی موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔شاہین احمد، محمد جعفر اور سونی کٹوچ کو ججوں نے بہترین مقرر قرار دیا اور اسناد اور انعاما ت سے سرفراز کیا گیا ۔منتظمین کی جانب سے دیگر مقررین میں بھی اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے۔نظامت کے فرائض شعبہ اُردو کے ڈاکٹر جاوید اقبال نے انجام دئے۔
بٹوت میں ڈاکٹروں ونیم طبی عملے کیلئے تربیتی کورس
ایم ایم پرویز
ایم ایم پرویز
رام بن//شیر کشمیر میموریل ایمرجنسی ہسپتال بٹوت میں کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع کے ڈاکٹروں ،نیم طبی عملے و دیگر سٹاف کیلئے Basic Life Support کے موضوع پر دو رزہ تربیتی کورس اختتام پذیر ہوا ، جس کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں نے کیا تھا ۔یہ پروگرام پہلی بار ریاست میں انٹرنیشنل ریڈ کراس سوسائٹی نے 2015 میں لاگو کیا تھا۔تربیت کے دوران رام بن ، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع سے منتخب20 ٹرینرکو حادثہ یا آتشزنی کے موقعہ پرابتدائی مدد فراہم کرنے کی جانکاری دی گئی،تاکہ متاثرین کو ابتدائی لائف سیونگ سپورٹ مہیاکرکے انکی زندگی بچائی جا سکے۔اس موقعہ پر ریسورس پرسن میں ضلع ایمونائزیشن افسر سانبہ ڈاکٹر سنجے شرما اور میڈٖیکل افسر سانبہ ڈاکٹر مردولہ سنگھ ،کمیونٹی ہیلتھ افسر ن بلاک مڑھ رندیو سنگھ شامل تھے۔انہوں نے ٹرینروں کو ماک ڈرل سے تربیت فراہم کی۔تربیت کے پہلے روز سی ایم او رام بن ڈاکٹر سیف الدین خان نے بی ایم او بٹوت ڈاکٹر شکیل احمد کی موجودگی میں نشست کی قیادت کی ۔
ڈوڈہ میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اجلاس کا اہتمام
ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال جو کہ ضلع ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں ،کی قیادت میںمختلف محکموں کے افسروں کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ پر مختلف پروگرام منعقد کرنے کے سلسلہ میں مباحثہ کیا گیا۔اے ڈی سی بھدرواہ امام دین ،ایس پی آپریشن ڈوڈہ ،ایس ڈی ایم ٹھاٹھری، عصر ، گندو ،اے سی آر طارق حُسین نائیک ،سی پی او یوگیند رکٹوچ، سی ایم او، اے آر ٹی او، پی ایچ ای اور پی ڈی ڈی کے اے ای ای ،فائر سروسز کے علاوہ دیگر ضلع افسروں نے بھی اس میں شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کیلئے صلاحیت پیدا کرنے کے لئے خاص پروگرام سپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں15مارچ کو منعقد کیا جائے گا، جہاں پر مختلف محکموں کے ریسورس پرسن شرکا کو تربیت فراہم کریں گے اور کسی بھی آفات سماوی کے دوران اختیار کئے جانے والے اقدام کی جانکاری دیں گے۔خطہ چناب میں بڑھتے ہوئے سڑک حادثات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی نے سی ایم او اور اے آر ٹی او ڈوڈہ کو منی بس اسٹینڈ ڈوڈہ ،پُل ڈوڈہ اور مختلف مقامات پر بیداری کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت دی تاکہ ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے کے نتائج سے واقف کیا جا سکے۔اس موقعہ پر ایس ڈی ای ایمز کو اپنے اپنے سب۔ڈویژنوں میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ پروگرام منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ڈی سی نے فائر سروسز ، ایس ڈٖی آر ایف ،ہیلتھ و فوج کے اہلکاروں کو بھی اسی نوعیت کے ماک ڈرل منعقد کرنے کی ہدایت دی، تاکہ لوگوں کو کسی بھی آفات سماوی سے مقابلہ کرنے کی جانکاری دی جا سکے۔پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ اور سی ای او ڈوڈہ کو بھیجی اس سلسلہ میں بحث و مباحثہ منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی
کشتواڑ میںبجلی بند
کشتواڑ//سُپر انٹندنگ انجینئر الیکٹرک ایم اینڈ آر ای سرکل کشتواڑ کی جانب سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق مورخہ 8 مارچ کو بوقت 10بجے سے05بجے بعد دوپہر تک چھاترو، پلماڑ، کوریا، اور ٹھکرائی کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی بندرہے گی ۔