ریاسی/ /مقامی خواتین کو بااختیار بنانے اور ان میں سکل ڈیولپمنٹ کو فروغ دینے کے لئے فوج کی جانب سے چسانہ میں خواتین بااختیاری پروگرام کا افتتاح کیا ۔موزے بنانے کی مشین، سوئیٹر بنناے کی مشین، پیڈل سلائی مشینیں اور خام مال مہیا کیا گیا ۔اس کے تحت خواتین کو تربیت اور خود روزگار اور خود اعتمادی کے ذرایعء بھی فراہم کئے گئے۔اس سلسلہ میں ایک خاتوں ٹیچر کوٹیلرنگ اور بنائی کی تربیت فراہم کی گئی۔ فوج نے خواتین اور بچوں کے لئے چسانہ میں ایک لائبریری قائم کرنے میں بھی معاونت کی ہے۔انہوں نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میں سپورٹس کی کارکردگیوں کے لئے سپورٹس کٹس بھی فراہم کئے۔این جی او ’گونج‘ نے استعمال شدہ کپڑے بھی تقسیم کئے۔این جی او ’وی کئیر سوسائٹی‘ کے صدر سوشیل شرما نے مقامی لوگوں کو ریلی میں شرکت کرنے کے لئے راغب کیا۔اس موقعہ پر موجود دیگر لوگوں میں تحصیلدار چسانہ گلشن کمار شرما ،ایس ایچ او علی انور،سرپنچ عبدالرشید، ٹُلی، رومیل سنگھو مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔