ندو//علاقہ بونجواہ کے امین میموریل پبلک سکول پتنازی نے تعلیم کی ضرورت پر ایک روزہ سیمینار منعقد کیا جس میں علاقہ بونجواہ سے عام لوگوں کی کثیر تعداد کے علاوہ بڑی تعداد میں طالب علموں نے بھی شرکت کی۔سیمینار میں انچارج پرنسپل گورنمٹ ہائیر سکینڈری سکول بنون بونجواہ شبیر احمد بٹ نے مہمانِ خصوصی کی حثیت سے شرکت کی۔سیمینار میں عام لوگوں نے بولتے ہوے اس ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوے یہاں کی مینیجنگ کمیٹی کو مبارکباد پیش کی " پتنازی کا علاقہ تعلیم کے لحاظ سے اس ادارے کے کھلنے سے پہلے ایک سنسان اور اجڑے ہوے چمن کی مانند تھا مگر اس ادارے کے کھلنے کے بعد یہ علاقہ ایک گلشن اور گلستاں کی مانند بنا۔ سیمینار میں مہمانِ خصوصی کی حثیت سے شرکت کرنے والے شبیر احمد بٹ نے کہا کہ یہ ادارہ کئی سالوں سے یہاں خدمات انجام دے رہا ہے اور ایسے ہی آنے والے وقت میں بھی دیتا رہے گا۔ یہ سکول یہاں کے بچوں کی فلاح و بہبودی کے لئے تب کھولا گیا جب یہاں اس کی اشد ضرورت تھی جس سے آج تک سینکڑوں بچوں نے فائدہ اٹھا کر اپنا، اپنے والدین اور علاقے کا نام روشن کیا ۔شبیر بٹ نے مزید تعلیم کی ضرورت پر بولتے ہوے کہا کہ جہالت روح کی فاقہ کشی ہے اور انسان تعلیم کے بغیر ایک جانور کی مانند ہے تعلیم حاصل کئے بغیر انسان کی کسی بھی جگہ غزت افزائی نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ وہ اپنی آنے والی زندگی بہتر بنانے کے لئے جان لگا کر تعلیم حاصل کریں۔ دوسرے لوگوں کے علاوہ سیمینار میں بچوں نے بھی اپنے رنگارنگ پروگرام پیش کئے۔ سیمینار میں معزز اشخاص نے شرکت جن میں خاص کر بلاک کانگرس کمیٹی بونجواہ کے صدر محمد اقبال کین،فاروق احمد کین سینئر بی جے پی لیڈر،محمد یونس کین جنرل سیکرٹری امین میموریل پبلیک سکول، ذاکر حسین کین ضلع کنوینر آرجی پی آر ایس ،بشیر احمد کین، عنایت اللہ کین، الطاف حسین کین، گلشن احمد کین، عبدالکبیر کین،غلام حسن کین، عاشق کین، ممتاز احمد،ناصر فاروق،بلونت راج وغیرہ وغیرہ۔