رام بن// ضلع ہسپتال رام بن میں چیف میدیکل آفیسر ڈاکٹر سیف الدین خان نے دوسرے مر حلے کے پلس پولیو پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے 5سال سے کم عمر کے بچوں کو زندگی کے قیمتی قطرے پلائے گئے اس موقعہ پر ڈپٹی سی ایم او اقبال بٹ ،ڈاکٹر اور دیگر عملہ بھی مو جود تھے۔ضلع رام بن میں پلس پولیو مہم کے تحت 5سال سے کم عمر کے 65000 بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔یہ پروگرام صبح 8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہا ۔سیاحوں ،مسافروں اور راستے میں رکے لوگوں کیلئے محکمہ صحت نے ریلوے سٹیشن اور بس سٹاپ پر قطرے پلانے کی سہولیت فراہم رکھی تھی ۔محکمہ نے والدین کو پہلے پروگروم کے تحت 5 سال سے کم بچوں کو قطرے پلانے کا پورایقین ہونا چاہے یا بھر اب قطرے پلائے جائیں۔سی ایم او رام بن نے کہا کہ ہم اگلے دو دنوں میں گھر گھر جا کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں یا کہ نہیں۔ضلع انتظامیہ نے پلس پولیو قطرے پلانے کے 416بوتھ جن میں 1700ورکر ،8موبائل یونٹوں کے علاوہ این جی او ،آنگن واڑی ورکروں آشا ورکروں ،پی آر آئیز معزز شہریوں سمیت لمبر دار وں اور چوکیداروں کو اس مہم میں لگایا ہے۔